• News
  • »
  • فلمیں/ طرززندگی
  • »
  • رنبیر کپور کی ’رامائن‘ کا ٹریلر ملتوی، پروڈیوسر نے بتائی وجہ

رنبیر کپور کی ’رامائن‘ کا ٹریلر ملتوی، پروڈیوسر نے بتائی وجہ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Afreen Begum | Last Updated: Jul 24, 2026 IST

رنبیر کپور کی ’رامائن‘ کا ٹریلر ملتوی، پروڈیوسر نے بتائی وجہ
 
 
رنبیر کپور، یش اور سائی پلوی کی فلم ’رامائن‘ کے ٹریلر کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ ٹریلر کو 24 جولائی کو ریلیز کیا جانا تھا، لیکن اب اس کی ریلیز ملتوی کر دی گئی ہے۔ فلم کے پروڈیوسر نمت ملہوترا نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ٹریلر کو بعد کی تاریخ میں عالمی سطح پر ریلیز کیا جائے گا۔
 

بڑی عالمی ریلیز کی تیاری

نمت ملہوترا نے کہا کہ فلم ’رامائن‘ کو دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچانے کے لیے سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ کے ساتھ شراکت داری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شراکت داری کے بعد فلم کو بڑے پیمانے پر پیش کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، اسی وجہ سے ٹریلر لانچ کو آگے بڑھایا گیا ہے۔ نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ پروڈیوسر نے کہا کہ یہ ہندوستانی سنیما کے لیے ایک خاص موقع ہوگا، جہاں ’رامائن‘ کو دنیا بھر کے ناظرین کے سامنے بڑی ہالی ووڈ فلموں کی طرح پیش کیا جائے گا۔
 

فلم کے بارے میں پروڈیوسر کا پیغام

نمت ملہوترا نے فینز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستانی ثقافت اور کہانیوں کو دنیا تک پہنچانے کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے دہلی میں ٹریلر لانچ کے ایک پروگرام کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ وہ ’رامائن‘ اور ہندوستان کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
 

فلم کی اسٹار کاسٹ

فلم ساز نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی ’رامائن‘ ہندوستان کی مشہور رزمیہ داستان پر مبنی ہے۔ فلم میں:رنبیر کپور بھگوان رام کے کردار میں، سائی پلوی سیتہ کے کردار میں ،یش راون کے کردار میں، سنی دیول ہنومان کے کردار میں، روی دوبے لکشمن کے کردار میں نظر آئیں گے۔
 

ریلیز کی تاریخ

’رامائن‘ کو دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کا پہلا حصہ دیوالی 2026 کے موقع پر جبکہ دوسرا حصہ دیوالی 2027 میں ریلیز ہونے کی تیاری ہے۔ یہ فلم دنیا بھر میں IMAX فارمیٹ میں بھی ریلیز کی جائے گی۔ فلم کو پرائم فوکس اسٹوڈیو، VFX اسٹوڈیو DNEG اور یش کی پروڈکشن کمپنی کے اشتراک سے تیار کیا جا رہا ہے۔