• News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • فرینڈشپ ڈے کا سانحہ: وشاکھاپٹنم ساحل پر 2 دوست ڈوب گئے

فرینڈشپ ڈے کا سانحہ: وشاکھاپٹنم ساحل پر 2 دوست ڈوب گئے

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 02, 2026 IST

فرینڈشپ ڈے کا سانحہ: وشاکھاپٹنم  ساحل پر 2 دوست ڈوب گئے
وشاکھاپٹنم بیچ پرفرینڈشپ ڈے کا افسوسناک واقعہ
 نوجوان لڑکا اور لڑکی سمندر کی لہروں میں بہہ گئے
 دو نوجوان لاپتہ ہونے پر اہل خانہ سوگوار
پولیس اور لائف گارڈز کا سرچ آپریشن 
برہم پترا ندی میں کڑپہ کی طالبہ کی ملی لاش
وشاکھاپٹنم میں فرینڈشپ ڈے کے موقع پر ایک خوفناک سانحہ پیش آیا۔ دوستوں کا گروپ  ساحل سمندر پر تفریح ​​کے لیے گیا تھا۔ دو، دوست سمندر کی  بڑی  لہروں  میں بہہ گئے۔  بتایا جا رہا ہے کہ  ان میں سے ایک کو بچانے کی کوشش میں دوسرا بھی حادثے کا شکار ہو گیا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ اتوار کو پیڈاگنتیاڈا منڈل کے پرانے گنگاوارم ساحل پر پیش آیا۔
 
تفصیلات کے مطابق  سات دوستوں کا ایک گروپ جس میں چار نوجوان  لڑکیاں  اور تین نوجوان شامل تھے، فرینڈشپ ڈے کے موقع پر گنگا ورم کے ساحل پر تفریح ​​کے لیے گئے تھے۔ جب وہ سب ساحل سمندر پر کھڑے ہو کر فوٹو کھینچ رہے تھے تو ایک بڑی لہر اٹھی اور انھیں ساتھ لےگئی ۔ اس واقعہ میں جلاریپیٹ سے تعلق رکھنے والی نیتو (18) نامی نوجوان لڑکی نے اپنا  توازن  کھو دیا اور وہ سمندر میں بہہ گئی۔
 
ان کا ساتھی  نیتو کو پانی میں بہتےہوئے دیکھ، کر  اسے بچانے کے لیے فوراً سمندر میں چھلانگ لگا دی۔ تاہم لہریں تیز ہونے کی وجہ سے وہ بھی  سمندر میں ڈوب گیا۔ دوسرے دوستوں نے گھبراہٹ میں شور مچایا ۔ اور بے بسی کےعالم میں  اپنے دوستوں  کو اپنی  آنکھوں کے سامنے پانی میں ڈوبتے دیکھا۔
 
لاپتہ نیتو انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سال میں زیر تعلیم ہے۔ دامودر کی شادی چند دنوں میں کناکمہالکشمی نامی لڑکی  سے ہونی تھی۔ ان کے خاندان کو  بڑا صدمہ پہونچا کیوں  دامودر کی  شادی کی تیاریاں شروع ہو چکی تھیں۔ اطلاع ملتے ہی نیو پورٹ پولیس اور ساحل سمندر کے لائف گارڈز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کھردرا سمندر تلاشی کی کاروائیوں میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، تاہم تلاش جاری ہے۔
 
واضح رہےکہ  اگست کےپہلے  اتوار  کو دنیا بھر میں ہرسال  فرینڈشپ ڈے منایا جاتا ہے۔ اور اکثر دوست سیر و تفریح کرتے ہیں ۔ اور ایک دوسرے کےساتھ وقت گزارتےہیں ۔ دوستوں   میں  زبردست جوش دیکھا جاتا ہے۔ اور تفریح مقامات پر زبردست ہجوم رہتا ہے۔

آسام میں کڑپہ کی طالبہ کا المناک انجام

آسام کے آئی آئی ٹی گوہاٹی میں زیر تعلیم کڑپہ ضلع کی طالبہ چیتنہ  (20) کی المناک موت نے سب کو چونکا دیا ہے۔ وہ ہفتہ کو برہم پترا ندی میں لاپتہ ہوگئی تھی اور اتوار کی صبح مردہ پائی گئی۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے دریا کو دیکھنے گئی تھی کہ حادثاتی طور پر پانی میں گری اور جان کی بازی ہار گئی۔ حکام نے اس کی لاش برآمد کر لی۔

 برہمپترا میں بہہ گئی کڑپہ کی لڑکی 

تفصیلات  کے مطابق وائی ایس آر کڑپہ ضلع کے پیڈمڈیم منڈل کے این کوٹلاپلی گاؤں کی رہنے والی چیتنا آئی آئی ٹی گوہاٹی میں انجینئرنگ کے دوسرے سال میں پڑھ رہی ہے۔ آسام میں شدید بارشوں کی وجہ سے دریائے برہمپترا اس وقت اونچی لہر میں بہہ رہی ہے۔ اسی تناظر میں وہ ہفتے کے روز اپنے دوستوں کے ساتھ دریا دیکھنے گئی تھی۔ اس وقت وہ غلطی سے پھسل کر ندی میں گر گئی اور بہہ گئی۔ اس کے دوستوں نے فوری طور پر حکام کو اطلاع دی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ اس کی لاش اتوار کی صبح ملی۔

ماں باپ کی اکلوبیٹی تھی چیتنہ

چیتنہ  سائی ناتھ ریڈی کی اکلوتی بیٹی ہے جو جملاماڈوگو تحصیلدار کے طور پر کام کر رہی ہے۔ روشن مستقبل کے ساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی ان کی بیٹی بے جان جسم بن جانے پر والدین کے آنسو  نہیں تھم  رہے ہیں۔ آسام پولیس کو واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد گھر والے گوہاٹی پہنچ گئے۔
 
حکام نے چیتنہ کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی سرکاری اسپتال منتقل کردیا۔ اس واقعہ نے ان کے آبائی شہر این کوٹلاپلی پر گہرے دکھ کا سایہ ڈال دیا ہے۔ گاؤں والے سوگ میں ہیں کیونکہ ان کے گاؤں کی لڑکی، جو اعلیٰ تعلیم کے لیے گئی تھی، واپس نہ آنے والی دنیا میں چلی گئی۔