Sunday, December 21, 2025 | 01, 1447 رجب
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • ہاردک نے طوفانی اننگز کے بعد کس کو دی فلائنگ کس ؟

ہاردک نے طوفانی اننگز کے بعد کس کو دی فلائنگ کس ؟

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Dec 20, 2025 IST

ہاردک نے طوفانی اننگز کے بعد کس کو دی فلائنگ کس ؟
احمد آباد میں کھیلے گئے بھارت-جنوبی افریقہ پانچویں ٹی20 میچ میں ہاردک نے 63 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ اس میچ میں انہوں نے 16 گیندوں میں ففٹی بنائی۔ یہ کسی بھارتی کھلاڑی کی جانب سے ٹی20 کرکٹ میں دوسرا سب سے تیز ففٹی ہے۔ اس ففٹی کے بعد انہوں نے اپنے پیار کا اظہار کرتے ہوئے شائقین کے درمیان بیٹھے اپنی گرل فرینڈ ماہیکا شرما کو فلائنگ کس بھیجا۔
 
ہاردک پانڈیا نے اپنی 63 رنز کی اننگز میں 5 چوکے اور 5 چھکے مارے۔ ففٹی مکمل کرنے کے بعد ہاردک کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں وہ ماہیکا شرما کو فلائنگ کس دیتے نظر آ رہے ہیں۔ ان تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ جواب میں ان کی گرل فرینڈ ماہیکا شرما نے بھی ہاردک کو فلائنگ کس بھیجا اور ماحول کو خوشگوار بنا دیا۔
 
یہ ٹی20 کرکٹ میں ہاردک کی سب سے تیز ففٹی بھی ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے IPL 2019 میں ممبئی انڈینز کے لیے کھیلتے ہوئے KKR کے خلاف میں 17 گیندوں میں ففٹی بنائی تھی۔ اب جنوبی افریقہ کے خلاف پانچویں ٹی20 میچ میں 16 گیندوں میں ففٹی بناتے ہوئے انہوں نے اپنا ذاتی ریکارڈ ٹور دیا۔
 
بھارت کے لیے دوسرا سب سے ففٹی
 
بھارت کے لیے سب سے تیز ففٹی بنانے کا ریکارڈ یوراج سنگھ کے نام ہے۔ یوراج نے ٹی20 ورلڈ کپ 2007 میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں 12 گیندوں میں ففٹی بنائی تھی۔ ان کے بعد اب بین الاقوامی ٹی20 کرکٹ میں سب سے تیز ففٹی ہاردک پانڈیا (16 گیندیں) کے نام ہو گیا ہے۔ تیسرے مقام پر ابھیشیک شرما کا نمبر آتا ہے، جنہوں نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 17 گیندوں میں پچاس رنز بنائے تھے۔