گزشتہ دنوں جماعت اسلامی ہند کےمرکز، نئی دہلی میں شعبہ اطفال کی جانب سے تیار کردہ نئے اور منفرد یوٹیوب چینل ’سی آئی او ٹی وی‘ کا شاندار افتتاح سکریٹری جنرل جماعت اسلامی ہند ، ٹی عارف علی صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ یہ چینل بچوں کے لیے دلچسپ، سبق آموز اور تخلیقی ویڈیوز پیش کرنے کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے، جن میں خاموش کہانیاں، کارٹون کردار، اور اے آئی کی مدد سے تیار کردہ بصری مواد شامل ہے۔
افتتاحی پروگرام میں جماعت اسلامی ہند شعبہ اطفال کے نگراں جناب ایس امین الحسن اور شعبہ اطفال کے نیشنل سیکرٹری سید تنویر احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس کے علاوہ جماعت کے متعدد مرکزی ذمہ داران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ اطفال جماعت اسلامی ہند کی جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر مبشرہ صاحبہ نے بتایا کہ ’سی آئی او ٹی وی‘ کا مقصد بچوں کی ذہنی نشوونما، اخلاقی تربیت اور تخلیقی سوچ کو دلچسپ انداز میں فروغ دینا ہے۔ انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ ’’ یہ چینل اپنی نوعیت کا منفرد پلیٹ فارم ہے، جہاں بچوں کی دلچسپی کے مطابق اعلیٰ معیار کا اسلامی و اخلاقی مواد پیش کیا جائے گا۔‘‘
ڈاکٹر مبشرہ صاحبہ نے اس چینل کی تیاری، مواد کی تخلیق اور تکنیکی معاونت میں حصہ لینے والے خواتین و حضرات کا خصوصی ذکر بھی کیا اور کہا کہ ان کی محنت نے اس پروجیکٹ کو عملی شکل دی۔ انہوں نے ان تمام رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا جو پس پردہ رہ کر اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔
پروگرام کے اختتام پر شرکاء نے نئے یوٹیوب چینل کے مستقبل کے حوالے سے امید ظاہر کی کہ یہ پلیٹ فارم بچوں کے تعلیمی و اخلاقی ارتقاء میں اہم کردار ادا کرے گا۔
جماعت اسلامی ہند نے نئی دہلی میں شعبہ اطفال کی جانب سے تیار کردہ نئے اور منفرد یوٹیوب چینل ’سی آئی او ٹی وی‘ کا شاندار افتتاح کیا۔ سکریٹری جنرل جماعت اسلامی ہند ، ٹی عارف علی صاحب نے ہاتھوں سی آئی او ٹی وی کا افتتاح عمل میں آیا۔ یہ چینل بچوں کے لیے دلچسپ، سبق آموز اور تخلیقی ویڈیوز پیش کرنے کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے، جن میں خاموش کہانیاں، کارٹون کردار، اور اے آئی کی مدد سے تیار کردہ بصری مواد شامل ہے۔
جماعت اسلامی ہند شعبہ اطفال کے نگراں جناب ایس امین الحسن اور شعبہ اطفال کے نیشنل سیکرٹری سید تنویر احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس کے علاوہ جماعت کے متعدد مرکزی ذمہ داران بھی اس موقع پر موجود تھے۔