Wednesday, November 05, 2025 | 14, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • کرناٹک بیدر میں سڑک حادثہ تلنگانہ کے4افراد کی موت

کرناٹک بیدر میں سڑک حادثہ تلنگانہ کے4افراد کی موت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Nov 05, 2025 IST

کرناٹک بیدر میں سڑک حادثہ تلنگانہ کے4افراد کی موت
ریاست کرناٹک میں ایک سنگین سڑک حادثہ پیش آیا۔ ضلع بیدر میں کار اور وین میں تصادم ہوا۔ اس واقعہ میں تلنگانہ کے باشندوں کی جان چلی گئی۔ بدھ کی صبح ڈی ٹی ڈی سی کی ایک کورئیر وین اور کار میں تصادم ہوا۔ اس حادثے میں کار میں سوار چار افراد موقع پر ہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ایک اورشخص زخمی ہوگیا۔

 بیدرمیں سڑک حادثہ، تلنگانہ کے4افراد کی موت

کرناٹک میں ایک خوفناک سڑک حادثہ میں تلنگانہ کے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک اور شخص شدید زخمی۔ یہ افسوسناک واقعہ بدھ کو اس وقت پیش آیا جب کرناٹک کے ہلی کھیڑ بی کے قریب ایک وین اور کار میں تصادم ہوا۔ پولیس نے تمام مرنے والوں کی شناخت سنگاریڈی ضلع کے نارائن کھیڑ منڈل کے جگناتھ پور گاؤں کے رہنے والے کے طور پر کی ہے۔

 مہلوکین کا نارائن کھیڑجگناتھ پور گاؤں سے تعلق

 مہلوکین  میں جگناتھ پور گاؤں کے40 سالہ نوین  ،45سالہ  رچاپا ،60سالہ  کاشی ناتھ ،40سالہ  ناگرا شامل ہیں ۔ یہ افراد  دیگر کچھ دیگر لوگوں کے ساتھ کرناٹک کے مشہور گنگاپور دتاتریہ مندر گئے تھے۔ درشن کرنے کے بعد وہ گاڑی میں اپنے آبائی شہر لوٹ گئے۔ اس عمل میں، مخالف سمت سے آنے والی ایک وین نے اس کار کو ٹکر مار دی جس میں وہ ہیلی کھیڑ کا  سفر کر رہے تھے۔

کار کا اگلا حصہ مکمل تباہ 

حادثے میں کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حادثے کی شدت کے باعث 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ کار میں سوار ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جگناتھ پور میں ایک ہی گاؤں کے چار لوگوں کی یاترا کے دوران موت کے بعد سانحہ کا سایہ منڈلا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

حادثات میں اضافہ 

 واضح رہےکہ ان دنوں ملک کے مختلف علاقوں میں حادثات میں اضافہ دیکھاجا رہا ہے۔ تلنگانہ کےضلع رنگا ریڈی میں  بس حادثہ میں انیس افراد کی موت ہوگئی۔ آندھرا پردیش کےکرنول بس حادثہ میں 24 افراد ہلاک ہو گئے۔ اسی دوران راجستھان میں دو الگ الگ بس حادثوں میں تقریباً27 افراد کی موت ہو گئی۔