Tuesday, December 30, 2025 | 10, 1447 رجب
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • پارٹی کے بعد ایئر ہوسٹس کی پراسرار موت، صبح ہوتے ہی ہنگامہ

پارٹی کے بعد ایئر ہوسٹس کی پراسرار موت، صبح ہوتے ہی ہنگامہ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Dec 30, 2025 IST

 پارٹی کے بعد ایئر ہوسٹس کی پراسرار موت، صبح ہوتے ہی ہنگامہ
ہریانہ کے گروگرام میں نئے سال سے پہلے پارٹی کے دوران قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ گروگرام کے ڈی ایل ایف فیز۔1 میں دوستوں کے ساتھ پارٹی کرنے کے چند گھنٹوں بعد 25 سالہ ایئر ہوسٹس کی مشکوک حالات میں موت ہو گئی۔مقتولہ کی شناخت پنجاب کے موہالی کی رہائشی سمرن ڈڈوال کے طور پر ہوئی ہے، جو ایئر انڈیا میں کام کر رہی تھیں۔ یہ واقعہ اتوار 29 دسمبر کی صبح سامنے آیا، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
 
شروع میں سب کچھ نارمل رہا:
 
پولیس کے مطابق، سمرن ڈڈوال ہفتے کی رات یعنی 28 دسمبر کو گروگرام میں اپنی دوست نیتکا سے ملنے اس کے گھر آئی تھیں۔ یہاں ان کے ساتھ کئی دیگر دوست بھی موجود تھے اور سب نے مل کر پارٹی کی۔ دیر رات تک پارٹی چلتی رہی، شور شرابے کے ساتھ گانے بھی بجے، کھانا بھی کھایا گیا اور اس کے بعد سب دوست وہیں سو گئے۔ ابتدائی معلومات میں کسی قسم کے تنازع یا جھگڑے کی کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔
 
صبح اچانک طبیعت خراب ہوئی:
 
اتوار یعنی 29 دسمبر کی صبح قریب پانچ بجے سمرن کی طبیعت اچانک بگڑنے لگی اور انہیں سانس لینے میں تکلیف محسوس ہوئی۔ سمرن نے فوراً اپنے دوستوں کو اس کی اطلاع دی۔ دوستوں نے بغیر تاخیر کے انہیں قریبی ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا۔ تاہم ہسپتال پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے سمرن کو مردہ قرار دے دیا۔
 
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا:
 
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ پی ٹی آئی کے مطابق، پولیس نے پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل کرانے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دی ہے۔ ساتھ ہی ویسکیرا کا نمونہ مدھوبن کی ایف ایس ایل لیب بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ویسکیرا رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی حقیقی وجوہات کا انکشاف ہو سکے گا۔ تحقیقات فی الحال جاری ہے۔