Thursday, November 06, 2025 | 15, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • بہاراسمبلی الیکشن کا پہلا مرحلہ: شام 5 بجے تک 60فیصد سے زائد پولنگ

بہاراسمبلی الیکشن کا پہلا مرحلہ: شام 5 بجے تک 60فیصد سے زائد پولنگ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Nov 06, 2025 IST

 بہاراسمبلی الیکشن کا پہلا مرحلہ: شام 5 بجے تک 60فیصد سے زائد پولنگ
بہاراسمبلی الیکشن کےپہلے مرحلہ نکسل متاثرہ علاقوں میں شام  پانچ بجے تک پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ منتخب حساس علاقوں جیسے سمری بختیار پور، مہیشی، تارا پور، مونگیر، جمال پور، اور سوریہ گڑھا کے کچھ حصوں میں، پولنگ شام 5 بجے تک ختم ہوئی ۔ لیکن لائن میں کھڑے لوگوں کےلئے پولنگ جاری رہے گی۔ جبکہ دیگرعلاقوں میں پولنگ شام 6 بجے کا وقت دیا گیا ہے۔ 

شام 5 بجے تک 60.13 فیصد پولنگ

 بہار اسمبلی الیکشن کےپہلے مرحلہ  کی رائے دہی  جمعرات کی شام 5 بجے تک 60.13 فیصد  ووٹنگ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جن 18 اضلاع میں پولنگ ہوئی، ان میں بیگوسرائے ضلع 67.32 فیصد ووٹنگ کے ساتھ سرفہرست رہا، اس کے بعد سمستی پور ضلع 66.65 فیصد اور مدھے پورہ 65.74 فیصد کے ساتھ شام پانچ بجے تک
بیگوسرائے ضلع کی بچھواڑہ سیٹ (AC 142) پر 56.7 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

3بجے دن تک 53.77 فیصد ووٹ ڈالے گئے

دوپہر 3 بجے تک 53.77 فیصد سے زیادہ اہل رائے دہندگان نے اپنا ووٹ ڈالا تھا، پٹنہ ضلع میں سب سے زیادہ سست پولنگ ریکارڈ کی گئی، جس میں 3 بجے تک ٹرن آؤٹ 48.69 فیصد تک پہنچ گیا
بہار الیکشن فیز 1 ووٹنگ :
بیگوسرائے: 59.82%
مظفر پور: 58.40%
گوپال گنج: 58.17%
لکھیسرائے: 57.39%
سمستی پور: 56.35%
مدھے پورہ: 55.96%
سہرسہ: 55.22%
کھگڑیا: 54.77%
سارن: 54.60%
ویشالی: 53.63%
نالندہ: 52.32%
مونگیر: 52.17%
دربھنگہ: 51.75%
بکسر: 51.69%
سیوان: 50.93%
بھوجپور: 50.07%
شیخ پورہ: 49.37%
پٹنہ: 48.69%
 
 پہلے مرحلے میں 18 اضلاع کے 121 حلقوں میں پولنگ  کےلئے 1,314 امیدوار کی سیاسی مستقبل کا فیصلہ ای وی ایم میں بند ہوا ہے ۔جن میں 122 خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔ بہار میں  جملہ   3.75 کروڑ  افراد  کو ووٹ دینے کےلئے 45,341 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔پٹنہ، ویشالی، نالندہ، بھوجپور، مونگیر، سارن، سیوان، گوپال گنج اور مظفر پور شامل ہیں۔

ای سی آئی کےانتظامات 

ای سی آئی نے 320 ماڈل بوتھ، 926 خواتین کے زیر انتظام اسٹیشن، اور 107 معذور افراد کے زیر انتظام ہیں۔ تمام پولنگ سٹیشنوں میں ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے لیے ویب کاسٹنگ کی سہولتیں قائم کی گئی ہیں۔18 اضلاع میں پولس اور نیم فوجی دستوں کی 15 سے زیادہ بٹالین تعینات کی گئی ہیں، جن میں حساس اور نکسل متاثرہ علاقوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جہاں ووٹنگ ایک گھنٹہ پہلے ختم ہوگی، شام 5 بجے فرضی پولنگ مشقیں صبح سویرے شروع کی گئیں تاکہ ووٹنگ شروع ہونے سے پہلے سسٹم کی تصدیق کی جاسکے۔
 
اب سب کی نگاہیں نتائج یعنی 14 نومبر پر ٹکی ہوئی ہیں۔ بہار میں دوسرے مرحلےکےلئے11 نومبر کو پولنگ ہوگی اور دونوں مرحلوں کے  ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو ہوگی ۔