فلپائن میں جمعرات کو ایک مسافر بردارایم وی جون ایسٹر میں شدید آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 87 لاپتہ ہو گئے۔ فلپائن کوسٹ گارڈ کے مطابق 42 افراد کو اب تک بچایا جا چکا ہے اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ کوسٹ گارڈ کی ترجمان کموڈور نویمی کیابیاب نے ایک ریڈیوں انٹرویوں میں بتایا کہ لاپتہ افراد کی تعداد 87 ہے، یہ تعداد تبدیل ہو سکتی ہے کیونکہ تلاش اور بچاؤ کا کام ابھی جاری ہے۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ’ایم وی جون ایسٹر‘ نامی منیلا سے روانہ ہو کر پلاوان صوبے کے علاقے کورون کے قریب پہنچی۔ جہاز پر مجموعی طور پر 134 افراد سوار تھے، جن میں 117 مسافر اور عملے کے 17 ارکان شامل تھے۔ کوسٹ گارڈ کے مطابق ایم وی جون ایسٹر میں آگ ساحل سے تقریباً 2.2 کلومیٹر دور لگی۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے 5 افراد کی لاشیں ساحل پر منتقل کی جا چکی ہیں۔
کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیوں میں ایم وی جون ایسٹرکو مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ امدادی کاروائی کے دوران لوگوں کو چھوٹی کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ کوسٹ گارڈ کے مطابق اب تک بچائے گئے 42 افراد میں 38 مسافر اور عملے کے 4 ارکان شامل ہیں۔امدادی ٹیمیں ابھی تک بچائے گئے افراد سے مکمل معلومات حاصل نہیں کر سکی ہیں۔ کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ ایم وی جون ایسٹر میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں بھی جاری ہیں اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے علاقے میں امدادی کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ خراب موسم بھی امدادی کاروائیوں میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ علاقے میں تیز لہریں اور پانی کا تیز بہاؤ موجود ہے، جس کی وجہ سے لاپتہ افراد کی تلاش مشکل ہو رہی ہے۔ حکام کے مطابق ایم وی جون ایسٹر میں آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
فلپائن کوسٹ گارڈ نے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے لیے ہیلپ لائن نمبرز بھی جاری کیے ہیں تاکہ وہ اپنے لاپتہ رشتہ داروں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں۔فلپائن کوسٹ گارڈ نے مزید امداد کے لیے اپنی مختلف ٹیمیں اور دیگر سرکاری ادارے موقع پر تعینات کیے، جبکہ ایک کوسٹ گارڈ جہاز بھی اضافی مدد کے لیے روانہ کیا گیا۔حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ اعداد و شمار سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رہنے کے باعث تبدیل ہو سکتے ہیں۔