Monday, October 06, 2025 | 14, 1447 ربيع الثاني
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • مرکزی وزیر پیوش گوئل کا آج سے دو روزہ قطر کا دورہ

مرکزی وزیر پیوش گوئل کا آج سے دو روزہ قطر کا دورہ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Oct 06, 2025 IST

مرکزی وزیر پیوش گوئل کا آج سے دو روزہ قطر کا دورہ
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل آج سے قطر کا دو روزہ دورہ کریں گے ۔ اس موقع پر وہ اپنے قطری ہم منصب شیخ فیصل بن تھانی بن فیصل الثانی کے ساتھ تجارت پر ہندوستان۔قطر مشترکہ کمیشن کی پہلی میٹنگ کی شریک صدارت کریں تاکہ خلیجی خطے کے ساتھ تجارت اور تعاون کو وسعت دی جاسکے۔وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں فریق تجارتی کارکردگی کا جائزہ لینے، موجودہ رکاوٹوں کو دور کرنے اور سرمایہ کاری کے بہاؤ کو بڑھانے پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔ 
 
 
اس میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات مجوزہ ہندوستان۔قطر آزاد تجارتی معاہدے پر توجہ مرکوز کرنے کی توقع ہے کیونکہ دونوں ممالک ایک جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کے حوالے سے شرائط کو حتمی شکل دینے کی سمت کام کررہے ہیں۔ یہ دورہ خلیج تعاون کونسل میں ہندوستان کے اہم تجارتی شراکت داروں میں سے ایک قطر کے ساتھ اقتصادی روابط کو گہرا کرنے میں ایک اہم قدم ہے جس کا تخمینہ 2024-25 میں 14 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔بات چیت میں مالیات، زراعت، ماحولیات، سیاحت، ثقافت اور صحت کی دیکھ بھال جیسے شعبوں میں تعاون کا بھی احاطہ کیا جائے گا جو شراکت داری کے وسیع دائرہ کار کی عکاسی کرتا ہے۔
 

قطر کے ساتھ 'زیرو ڈیوٹی' تجارت کی تیاریاں

اگر ہندوستان اور قطر کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ (FTA) پر اتفاق ہوتا ہے، تو یہ خلیجی خطے میں ہندوستان کے لیے ایک اور بڑی"ٹیرف فری" مارکیٹ ہوگی جس سے ہندوستان کا بڑا فائدہ ہوگا مگر یہ کیا ممکن ہے جب کے قطر امریکہ کا اچھا دوست ہے۔

ان شعبوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا

قطر توانائی، تعمیرات، خوراک کی مصنوعات، صنعتی مشینری اور خدمات کے لیے ایک اہم منڈی ہے۔ ہندوستان کی برآمدی صلاحیت اس سے براہ راست فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ وزارت نے کہا کہ مذاکرات نہ صرف تجارت بلکہ اہم شعبوں جیسے مالیات، زراعت، ماحولیات، صحت، سیاحت اور ثقافت میں بھی تعاون کو تلاش کریں گے۔
 
ای ایف ٹی اے کے بعد اب قطرپرنظریں ہیں
 
ہندوستان نے حال ہی میں چار یورپی فری ٹریڈ ایسوسی ایشن (ای ایف ٹی اے) ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدوں کو لاگو کیا: سوئٹزرلینڈ، ناروے، آئس لینڈ، اور لیکٹنسٹائن۔ اس معاہدے کے تحت ہندوستان کو ان ممالک تک رسائی حاصل ہوتی ہے جس میں درآمدی ڈیوٹی صفر ہے۔ اب، قطر کے ساتھ ایف ٹی اے پہل ہندوستان کی عالمی تجارتی حکمت عملی کو مزید تقویت دے سکتی ہے۔