Monday, November 03, 2025 | 12, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • پرینکا گاندھی کی آلودگی پر وزیراعظم مودی سے اپیل، کہا- سیاسی اختلافات بھول کر ساتھ آئیں

پرینکا گاندھی کی آلودگی پر وزیراعظم مودی سے اپیل، کہا- سیاسی اختلافات بھول کر ساتھ آئیں

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Nov 02, 2025 IST

 پرینکا گاندھی کی آلودگی پر وزیراعظم مودی سے اپیل، کہا- سیاسی اختلافات بھول کر ساتھ آئیں
کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی نے قومی دارالحکومت دہلی میں تیزی سے بڑھتے ہوئے وایو آلودگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے وزیراعظم نریندر مودی، ماحولیات وزیر بھوپندر پٹیل اور وزیراعلیٰ ریکھا گپتا سے معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے لوگوں کو زہریلی ہوا سے نجات دلانے کے لیے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ۔ اس دوران انہوں نے حکمراں سے سیاسی اختلافات در گزر کر ایک ساتھ آنے اور لوگوں کو آلودگی سے نجات دلانے کے لیے کچھ کرنے کی بات بھی کہی۔
 
پرینکا گاندھی نے کیا کی اپیل؟
 
پرینکا نے انسٹاگرام پر لکھا، وائناڈ اور پھر بہار کے بچھواڑہ سے دہلی کی ہوا میں واپس آنا واقعی چونکا دینے والا ہے۔ آلودگی اس شہر کو ایسے لپیٹ رہی ہے، جیسے اس پر سرمئی رنگ کا کمبل ڈال دیا گیا ہو۔انہوں نے مزید لکھا، اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سب، اپنی سیاسی اختلافات  سے قطع نظر، متحد ہو کر اس بارے میں کچھ کریں۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو آلودگی سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر کاروائی کرنی چاہیے۔
 
پرینکا نے حکومت کو دلایا تعاون کا بھروسہ
 
پرینکا گاندھی نے لکھا، "اس خوفناک صورتحال کو کم کرنے کے لیے وہ جو بھی اقدامات اٹھائیں گے، ہم سب ان کا تعاون اور ساتھ دیں گے۔ دہلی کے شہری اس زہریلے پن کا شکار ہو رہے ہیں اور اس کا کوئی علاج نہیں ہے۔ سانس کی تکالیف سے جوجھ رہے لوگوں، روزانہ سکول آنے جانے والے بچوں اور خاص طور پر بوڑھوں کے لیے یہ  زہر آلود فضاء سنگین مسلہ بن گیا ہے،جسکے لیے فوری مداخلت کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم مودی اور وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کو اقدامات اٹھانےہوں گے۔
 
دہلی میں انتہائی خراب سطح پر پہنچا AQI:
 
قومی راجدھانی میں گزشتہ چند ہفتوں سے ہوا کا معیار خراب ہوگیا ہے۔ یہاں کے اہم علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) انتہائی خراب سے لے کر شدید درجہ تک پہنچ گیا ہے۔  39مانیٹرنگ اسٹیشنوں کی اوسط گنتی کے مطابق  AQI 303 ہے۔جو بہت خراب ہے۔اسکے علاوہ  وزیر پور اور آنند وہار جیسے علاقوں میں شدید AQI ریکارڈ کیا گیا ہے۔