بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخ جیسے جیسے قریب آ رہی ہے، ویسے ویسے سیاسی جماعتوں کے لیڈر ریاست کی عوام کو اپنے حق میں کرنے کے ہر طریقے کو اپنا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے بھی اتوار (2 نومبر، 2025) کو ایسا ہی ایک حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا ۔ دراصل، کانگریس ایم پی راہل گاندھی بہار اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں ریاست کے بیگوسرائے ضلع میں پرچار کے لیے پہنچے تھے۔ اس دوران کانگریس لیڈر نے مقامی لوگوں کے ساتھ مچھلی پکڑنے کے لیے تالاب میں چھلانگ لگا دی۔
بیگوسرائے ضلع میں کانگریس ایم پی راہل گاندھی کے ساتھ وکاششیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے سربراہ اور مہا گٹھ بندھن کے نائب وزیر اعلیٰ کے امیدوار مکیش سہنی اور کانگریس لیڈر کنہیا کمار بھی مچھلی پکڑنے کے لیے تالاب میں اترے۔
مقامی لوگوں نے لگائے راہل گاندھی زندہ باد کے نعرے :
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر اور کانگریس ایم پی راہل گاندھی، وی آئی پی سربراہ مکلش سہنی اور کنہیا کمار جب مقامی لوگوں کے ساتھ تالاب میں مچھلی پکڑنے کے لیے اترے، تب آس پاس کے لوگ زور و شور سے راہل گاندھی زندہ باد، کانگریس پارٹی زندہ باد، آپ کا لیڈر کیسا ہو..راہل گاندھی جیسا ہو،کے نعرے لگا رہے تھے۔
بہار میں دو مرحلوں میں ہوں گے انتخابات :
قابل ذکر ہے کہ بہار اسمبلی کے لیے ریاست میں دو مرحلوں میں ووٹنگ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ اس دوران بہار کے کئی اضلاع میں جمعرات (6 نومبر، 2025) کو پہلے مرحلے کی ووٹنگ کی جائے گی۔ اس کے بعد اگلے ہفتے منگل (11 نومبر، 2025) کو ریاست کے باقی اضلاع میں ووٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا اور اس کے بعد اگلے ہفتے جمعہ (14 نومبر، 2025) کو انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
تمام سیاسی جماعتوں کی زور و شور سے تیاریاں :
بہار اسمبلی انتخابات میں ریاست کی عوام کا اعتماد جیتنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈر ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ اس دوران اقتدار میں موجود نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) اور حزب اختلاف کے مہا گٹھ بندھن کے اتحادی پارٹیوں کے لیڈر مسلسل ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اپنے اپنے امیدواروں کے لیے عوام سے حمایت کی اپیل کر رہے ہیں۔