Tuesday, January 20, 2026 | 01, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • راہل گاندھی آج رائے بریلی میں منریگا کے خلاف احتجام میں کریں گے شرکت

راہل گاندھی آج رائے بریلی میں منریگا کے خلاف احتجام میں کریں گے شرکت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Jan 20, 2026 IST

راہل گاندھی آج رائے بریلی میں منریگا کے خلاف احتجام میں کریں گے شرکت
کانگریس رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اس وقت رائے بریلی کے دورہ پر ہیں۔ راہل گاندھی آج رائے بریلی میں منریگا کے نام اور فوائد میں تبدیلیوں کے خلاف احتجاج میں حصہ لیں گے۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی منریگا کے ذریعہ مودی حکومت کو اپنے گڑھ سے نشانہ بنائیں گے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈر ایک عوامی جلسہ سے بھی خطاب کریں گے۔ 
 
سیاسی ہلچل تیز:
 
 2027 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا ابھی اعلان نہیں ہوا ہے لیکن ریاست میں سیاسی جماعتوں نے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ سماج وادی پارٹی نے آج ایک اہم میٹنگ بلائی ہے۔اطلاعات کے مطابق ایس پی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے 2027 کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے یہ میٹنگ لکھنو میں بلائی ہے۔ پارٹی کے تمام ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت دی گئی ہے۔ 
 
بتایا گیا کہ یہ میٹنگ دوپہر 12 بجے ایس پی ہیڈکوارٹر لکھنؤ میں ہوگی۔ اس میٹنگ میں پارٹی سربراہ اکھلیش یادو 2027 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کیلئے مستقبل کی حکمت عملی پر پارٹی عہدیداروں اور ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ تبادلہ خیال اور مشاورت کریں گے۔ ایس پی سربراہ اپنے اپنے حلقوں میں اسمبلی سیٹوں پر تمام ارکان پارلیمنٹ سے رپورٹ طلب کریں گے۔