Tuesday, January 20, 2026 | 01, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • تمل ناڈو:غبارے کا سلنڈر پھٹنے سے بڑا حادثہ،چار افراد کی موت!متعدد زخمی

تمل ناڈو:غبارے کا سلنڈر پھٹنے سے بڑا حادثہ،چار افراد کی موت!متعدد زخمی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Jan 20, 2026 IST

تمل ناڈو:غبارے کا سلنڈر پھٹنے سے بڑا حادثہ،چار افراد کی موت!متعدد زخمی
تمل ناڈو کے کولکوریچی ضلع میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ ایک میلے میں غبارے پھلانے کے لیے استعمال ہونے والا ہیلیم گیس سلنڈر پھٹ گیا جس سے چار افراد کی موت کی اطلاع ہے۔ یہ حادثہ منالورپٹائی میں 'تھین پینائی' ریور فیسٹیول کے دوران پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق کم از کم 18 افراد زخمی اور شدید جھلس گئے ہیں۔ میلے میں موجود پولیس نے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا ہے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
 
اموات پر متعدد رپورٹس:
 
زخمیوں کا علاج قریبی سرکاری ہسپتال میں جاری ہے۔وہیں   اموات پر متعدد رپورٹس بتائے جا رہے ہیں،کئی میڈیا رپورٹس میں چار افراد کی موت کی اطلاع دی جا رہی ہے،لیکن ای ٹی وی بھارت کی  تازہ رپورٹس کے مطابق، ایک خاتون (تقریباً 50 سالہ) کی موت ہوئی ہے، جس کے پاؤں دھماکے کی شدت سے الگ ہو گئے تھے۔
 
حادثہ کہاں اور کیسے ہوا؟
 
یہ میلہ پونگل (کاںم پونگل) کے اختتام پر منایا جاتا ہے، جسے تامل زبان میں آترو تھیروویژہ (Aatru Thiruvizha) کہا جاتا ہے۔ اس میں ویلپورم، کودالور اور کلاکوریچی جیسے اضلاع سے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوتے ہیں۔ دھماکہ ایک چھوٹی دکان کے اندر ہوا، جہاں ہیلیم گیس سے بھرے گوبارے فروخت کیے جا رہے تھے۔
 
حادثے کے بعد پولیس، فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔ فائر ڈیپارٹمنٹ نے آگ پر قابو پا یا، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی کا بندوبست کیا ہے۔ علاقے میں تناؤ کی صورتحال ہے۔
 

پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تحقیقات میں یہ دیکھا جا رہا ہے کہ:

 
 کیا سلنڈر قانونی طور پر اور مناسب اجازت سے حاصل کیا گیا تھا؟
 
 کیا گیس بھرنے اور استعمال کے حفاظتی ضابطوں کی پابندی کی گئی تھی؟
 
 کیا لاپرواہی یا کسی اور وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا؟
 

وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے معاوضے کا اعلان کیا:

 
تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے حادثے میں مرنے والوں اور زخمیوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا اور مرنے والے لواحقین کو 3 لاکھ روپے، 18 شدید زخمیوں کو 1 لاکھ روپے اور زخمیوں کو50،000روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔