Thursday, February 12, 2026 | 24, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • کینیڈا کے اسکول میں فائرنگ؛ حملہ آور سمیت 10 ہلاک، 25 زخمی

کینیڈا کے اسکول میں فائرنگ؛ حملہ آور سمیت 10 ہلاک، 25 زخمی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Alam | Last Updated: Feb 11, 2026 IST

کینیڈا کے اسکول میں فائرنگ؛ حملہ آور سمیت 10 ہلاک، 25 زخمی
کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے ٹمبلر رج سیکنڈری اسکول میں بدھ کے روز فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں کم از کم 10 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔رائل کینیڈین ماونٹڈ پولیس (RCMP) کے مطابق، مسلح حملہ آور بھی مارا گیا ہے اور اس کی لاش اسکول کے احاطے سے ملی ہے۔ اب تک 25 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، جس کے بعد پورے علاقے میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
 
دوسرے حملہ آور کی موجودگی کا شبہ:
 
پولیس کو شبہ ہے کہ اس حملے میں ایک اور حملہ آور بھی شامل تھا جو فی حال مفرور ہے۔ اسے پکڑنے کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔
 
ٹمبلر رج اور گردونواح کے علاقوں میں موبائل فونز پر ہنگامی الرٹ بھیجا گیا ہے، جس میں مشتبہ فرد کو "بھورے بالوں والی، لباس (ڈریس) پہنے ہوئے ایک خاتون" کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔پولیس نے 2,400 کی آبادی والے اس قصبے کے مکینوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کے اندر رہیں۔
 
اسکول کی تفصیلات اور موجودہ صورتحال:
 
پولیس کے مطابق یہ اسکول شہر کے مضافاتی دیہی علاقے میں واقع ہے جہاں ساتویں سے بارہویں جماعت تک کے تقریباً 160 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔پورے علاقے میں بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دو متاثرین اسکول کے قریب واقع ایک گھر سے ملے ہیں۔ واقعے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔