صدرِ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے یومِ اساتذہ کے موقع پر ملک بھر کے اساتذہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔ صدر جمہوریہ 5ستمبر کو ملک کے 48 بہترین اساتذہ کوان کی نمایاں خدمات پر ایوارڈز سے نوازیں گیں۔ ایوارڈ تقریب دہلی وگیان بھون میں منعقد کی جائےگی۔ بسٹ ٹیچرز ایوارڈ 25 مرد اور22 خواتین ٹیچرز کو دئے جائیں گے۔ جو ملک کی 27ریاستوں اور7 مرکزی زیر انتظام علاقوں سے منتخب کئے گئےہیں۔
یوم اساتذہ پر صدرِ جمہوریہ کا پیغام :
’’یومِ اساتذہ کے موقع پر میں ملک بھر کے تمام اساتذہ کو دلی مبارک باد پیش کرتی ہوں۔ یومِ اساتذہ، ہندوستان کے سابق صدر ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کے یومِ پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے، جو ایک عظیم مصنف اور فلسفی تھے۔ وہ ایک غیر معمولی استاد بھی تھے۔ اس موقع پر میں انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہوں۔
اساتذہ اپنی رہنمائی اور سرپرستی کے ذریعے صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور کردار کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ طلبہ کی رہنمائی کرکے انہیں اچھا انسان بنانا ان کی ذمہ داری ہے۔ ایک فرض شناس اور شفیق استاد طلبہ کی منفرد صلاحیتوں کو پہچان سکتا ہے، ان کے لیے باعثِ ترغیب بن سکتا ہے اور انہیں بہترین کارکردگی کے حصول کے لیے مسلسل کوشش کرنے کی حوصلہ افزائی کرسکتا ہے۔
اساتذہ کو چاہیے کہ وہ اپنے علم میں مسلسل اضافہ کرتے رہیں، ٹیکنالوجی کو اپنائیں اور تدریس کے جدید اور اختراعی طریقے اختیار کریں۔ انہیں طلبہ میں آزادانہ غوروفکر کو فروغ دینا اور جستجو و تحقیق کا جذبہ پیدا کرنا چاہیے۔میں تمام فرض شناس اساتذہ کی خدمات اور ان کے گراں قدر تعاون کے لیے ان کی شکر گزار ہوں۔ میری دعا ہے کہ تمام اساتذہ ایسی باشعور اور روشن خیال نسلوں کی پرورش کریں جو ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائیں۔
یوم اساتذہ پر دہلی کے وگیان بھون میں ایوارڈ ز تقریب
حکومت ہند نے ملک بھر میں اسکولی تعلیم اور خواندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 48 بہترین اساتذہ کو تسلیم کیا ہے۔ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور طلبہ کی تشکیل میں ان کے عزم اور لگن کے اعتراف میں انہیں نیشنل ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 27 ریاستوں اور 7 مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے منتخب کیا گیا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو انہیں 5 ستمبر کو قومی یوم اساتذہ کے موقع پر دہلی کے وگیان بھون میں ایوارڈ زپیش کریں گیں۔ نیشنل بیسٹ ٹیچرز ایوارڈز کے لیے منتخب امیدواروں میں 26 مرد اور 22 خواتین شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں👇: بھارت میں 5 ستمبر کو ہی کیوں منایا جاتا ہے یومِ اساتذہ؟
یہ بھی پڑھیں👇:یوم اساتذہ پر 48 اساتذہ کو قومی ایوارڈز پیش کرنے کا اعلان