• News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • تلنگانہ میں 25 جون سےانومریشن فارمس کی تقسیم۔ اہل نئے ووٹرز کا بھی انداراج

تلنگانہ میں 25 جون سےانومریشن فارمس کی تقسیم۔ اہل نئے ووٹرز کا بھی انداراج

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 20, 2026 IST

تلنگانہ میں 25 جون سےانومریشن فارمس کی تقسیم۔ اہل نئے ووٹرز کا بھی انداراج

تلنگانہ میں ایس آئی آر مہم کی اہم تاریخیں 

25 جون سے 24 جولائی تک گھرگھرمردم شماری اور تصدیقی عمل

31 جولائی کو مسودہ انتخابی فہرست شائع کی جائے گی

دعووں اور اعتراضات کے لیے31 جولائی سے30 اگست تک کا وقت

31 جولائی سے 28ستمبرکے دوران انومریشن فارمس پر فیصلہ  

 حتمی انتخابی فہرست یکم اکتوبر 2026 کو جاری کی جائےگی

 
 تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر سی سدرشن ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ایس آئی آر کے عمل کو شفاف طریقے سے نافذ کریں اور ریاست بھر میں درست ووٹر لسٹ کو یقینی بنائیں۔ حیدرآباد میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر )-2026 مشق کا مقصد غلطیوں کے بغیر ایک جامع انتخابی فہرست تیار کرنا ہے۔

 نئے ووٹرز کا بھی ہو گا اندراج 

 ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسرسدرشن ریڈی نے گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ان افواہوں پر روک لگا دی ہے کہ ریاست میں نئے ووٹر رجسٹریشن کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے آج حیدرآباد میں ایک پریس کانفرنس کی۔ اورصاف  طور پر واضح کر دیا کہ اگر کوئی پہلی بار ووٹ کا حق حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ اسی فارم میں اپنی تفصیلات درج کرا سکتا ہے۔ اہل نئے ووٹرز اسی فارم کے ذریعے اندراج کر سکتے ہیں۔

25 جون سے ہرگھر میں فارم کی تقسیم 

دریں اثنا، سدرشن ریڈی نے کہا کہ بی ایل اوز الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 25 جون سے گھر گھر جا کر ووٹروں میں فارم تقسیم کریں گے۔ انھیں  ووٹرو ں کی جانب سے دی گئی معلومات کو اکٹھا کرنے کا عمل مکمل کرنا ہوگا اور 25 جولائی تک رپورٹ جمع کرانی ہوگی۔

فارم انگلش میں ہوگا،اردو میں نہیں 

 سی ای او، نے بتایاکہ  فارم  جی ایچ ایم سی حدود میں انگریزی میں بھی ہوگا۔ ریاست کےدیگر مقامات پرتلگومیں ہوگا۔ انھوں نے فارم کےاردو میں موجود ہونے کے سوال پر کہاکہ  فارم اردو میں نہیں رہےگا۔

70 فیصد سے زائد میپنگ مکمل 

 ان کے مطابق حکام نے متعدد علاقوں میں میپنگ  کی 70 فیصد سے زائد  مکمل کرلیا گیا ہے۔ افسران نے پہلے ہی بوتھ لیول آفیسرز(بی ایل اوز) اوربوتھ لیول ایجنٹس کو آسانی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تربیت فراہم کی ہے۔

 کن ووٹروں کو اضافی دستاویزات جمع کرنے کی ضرورت نہیں 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اہلکار تصدیق کے دوران حکومت کی طرف سے جاری کردہ دستاویزات کو قبول کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2002 کی مشق کے دوران منسلک ووٹروں کو اضافی دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یکم اکتوبر کو حتمی ووٹر لسٹ کی اشاعت

چیف الیکٹورل آفیسر نے یقین دلایا کہ عہدیدار 1 اکتوبر کو حتمی ووٹر لسٹ کی اشاعت تک الیکشن کمیشن کے شیڈول پر عمل کریں گے۔ مزید برآں، محکمہ نظر ثانی کی مشق میں مدد کے لیے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو بھرتی کر رہا ہے۔تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ پوری ڈرائیو شفاف طریقے سے چل سکے۔ 

سیاسی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ

انہوں نے ضلعی الیکشن افسران کو ہدایت کی کہ وہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ باقاعدگی سے میٹنگز کریں تاکہ فیلڈ لیول پر کسی قسم کی ابتری سے بچا جا سکے۔افسران بی ایل اوز کے جمع کردہ فارموں کو انتخابی فہرستوں کے مسودے میں شامل کر رہے ہیں۔ سدرشن ریڈی نے یہ بھی کہا کہ انتخابی عہدیدار نظرثانی کے عمل کے حصہ کے طور پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔