Friday, December 26, 2025 | 06, 1447 رجب
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • امریکہ میں تلنگانہ کے طالب علم کی مشکوک حالات میں موت، دوستوں کے ساتھ کیا تھا ڈنر

امریکہ میں تلنگانہ کے طالب علم کی مشکوک حالات میں موت، دوستوں کے ساتھ کیا تھا ڈنر

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Dec 25, 2025 IST

امریکہ میں تلنگانہ کے طالب علم کی مشکوک حالات میں موت، دوستوں کے ساتھ  کیا تھا ڈنر
امریکہ میں تعلیم کے لیے گئے تلنگانہ کے ایک طالب علم کی مشکوک حالات میں موت ہو گئی ہے۔ طالب علم کی شناخت 24 سالہ پون کمار ریڈی (یا پون کوماتریڈی) کے نام سے ہوئی ہے۔ پون نلگنڈہ ضلع کے میلڈوپلپلی گاؤں کا رہنے والا تھا۔ وہ وسکونسن کی کانکورڈیا یونیورسٹی میں ماسٹر ڈگری حاصل کر رہے تھے۔ ان کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔ ان کے گاؤں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔
 
پون دوستوں کے ساتھ کھانا کھا کر سونے جا رہا تھا۔
 
کئی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ واقعے کی رات پون اپنے دوستوں کے ساتھ رات کا کھانا کھانے کے بعد سونے جا رہے تھے، تبھی ان کی طبیعت خراب ہو گئی اور بعد میں دم توڑ دیا۔ پہلے فوڈ پوائزننگ کا شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا، لیکن کچھ جگہ ہارٹ اٹیک کی بات سامنے آئی ہے۔ پون 2 سال پہلے ماسٹرز کی تعلیم کے لیے امریکہ گئے تھے۔ انہیں ایک کمپنی میں نوکری مل گئی تھی۔
 
قرض لے کر امریکہ گئے تھے پون:
 
رپورٹس کے مطابق، پون کو ان کے والدین نے قرض لے کر تعلیم کے لیے امریکہ بھیجا تھا۔ اب بیٹے کی موت سے خاندان ٹوٹ گیا ہے اور معاشی تنگی کا سامنا کر رہا ہے۔ وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے۔ پون کے دوست اور پڑوسی ان کے خاندان کی مدد کے لیے پیسے اکٹھا کر رہے ہیں۔ انہوں نے لاش کو واپس بھارت لانے کے لیے سفارت خانے کے افسران سے رابطہ کیا ہے۔