Thursday, March 12, 2026 | 22 رمضان 1447
  • News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ پر شادی تقریب میں فائرنگ کی کوشش کرنے والا حملہ آور کون ہے ؟

سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ پر شادی تقریب میں فائرنگ کی کوشش کرنے والا حملہ آور کون ہے ؟

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Alam | Last Updated: Mar 12, 2026 IST

سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ پر شادی تقریب میں فائرنگ کی کوشش کرنے والا  حملہ آور کون ہے ؟
جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ پر گزشتہ شب فائرنگ کی  کو شش کی گئی ،لیکن وہ اس حملہ میں بال بال بچ گئے، اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔ عبداللہ جموں کے گریٹر کیلاش علاقے میں ایک شادی میں شریک تھے جب ان پر حملہ کیا گیا۔ حملہ آور کی شناخت کمل سنگھ جموال کے نام سے ہوئی ہے جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ غور طلب ہے کہ ڈپٹی چیف منسٹر سریندر چودھری بھی فاروق عبداللہ کے ساتھ اس تقریب میں موجود تھے۔
 
کھانا کھا کر نکلتے وقت ایک شخص پیچھے سے آیا اور فائرنگ کی کشش کی ۔ رپورٹس کے مطابق گولی نیشانے سے چوک گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ منظر واضح طور پر ریکارڈ ہے۔ این ایس جی کمانڈوز نے فوری کاروائی کی اور حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔ کچھ لوگوں نے اس کی پیٹائی بھی کی۔
 
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا بیان:
 
واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے ،وزیراعلیٰ عمر عبداللہ  نے ایکس پر لکھا:اللہ مہربان ہے۔ میرے والد بال بال بچ گئے۔ ایک شخص بھری پسٹول لے کر قریب آیا اور گولی چلائی۔ سیکورٹی نے روک لیا۔ سوال یہ ہے کہ زیڈپلس این ایس جی سیکورٹی والے سابق وزیراعلیٰ کے اتنا قریب کیسے پہنچ گیا؟
 
حملہ آور کمل سنگھ کون ہے؟
 
کمل سنگھ ،جموں کے پرانی منڈی کا رہنے والا ہے اور وہاں کئی دکانوں کا مالک ہے۔ وہ اپنی آمدنی دکانوں سے ملنے والے کرائے سے کماتا ہے۔اس کے پاس لائسنس یافتہ بندوق ہے۔ بعض ذرائع میں بتایا گیا ہے کہ وہ 'جاگرن منچ' نامی تنظیم سے وابستہ ہیں اور اس کے صدر ہیں۔بدھ کو جس شادی کی تقریب میں کمال نے فائرنگ کی وہ اس کے کزن کے بیٹے کی شادی تھی۔
 
کمل سنگھ نے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ 20 سال سے عبداللہ کو قتل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن اسے کبھی موقع نہیں ملا۔بدھ کے روز، جب اسے معلوم ہوا کہ عبداللہ ایک خاندانی شادی میں شرکت کر رہا ہے، تو اس نے خود کو ایک لائسنس یافتہ بندوق کے ساتھ تیار کیا۔انہوں نے کہا کہ عبداللہ کو قتل کرنا ان کی ذاتی خواہش تھی۔ پولیس فی الحال دہشت گردی کی سازش کے امکان کی تحقیقات کر رہی ہے۔