امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہش منی کیس میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ جج ہش منی کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا کا اعلان 10 جنوری کو کریں گے۔ جہاں ایک طرف ٹرمپ 20 جنوری کو ملک کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے جارہے ہیں وہیں دوسری جانب ٹرمپ کو حلف برداری سے چند روز قبل جج کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔|
ہش منی کیس کیا ہے؟
ہش منی کیس کیا ہے؟
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مئی میں جعلی کاروباری ریکارڈ کے 34 شماروں میں قصوروار پایا گیا تھا۔ یہ معاملہ سال 2016 سے متعلق ہے۔ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے 2016 کے صدارتی انتخابات سے قبل پورن اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز کو 1,30,000 ڈالر کی خفیہ ادائیگی کی تھی۔ ٹرمپ نے مبینہ طور پر یہ ادائیگی اس لیے کی تھی کیونکہ سٹورمی ڈینیئلز انھیں ٹرمپ کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے دھمکیاں دے رہی تھیں۔ تاہم اس معاملے میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ الزامات جھوٹے ہیں اور انھوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔
عدالت نے کیا کہا؟
اس معاملہ میں امریکی انتخابات کے دوران جج جوآن مرچن نے کارروائی روک دی تھی اور سزا کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا تھا تاکہ ٹرمپ کا دفاع اور استغاثہ اس مقدمے کے مستقبل پر غور کر سکے۔ اس کے بعد ایک بار پھر اس معاملے پر ایکشن لیتے ہوئے عدالت نے حکم دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو نیویارک میں خفیہ رقم کے مقدمے میں 10 جنوری کو سزا سنائی جائے گی۔ تاہم 20 جنوری کو انہیں صدر کے عہدے کا حلف اٹھانا ہے اور 10 جنوری کو انہیں ہش منی کیس میں سزا سنائی جائے گی۔
کیا ٹرمپ کو جیل کی ہوگی سزا ؟
اس وقت سب کے ذہنوں میں یہ سوال چل رہا ہے کہ 10 جنوری کو ٹرمپ کو کیا سزا دی جائے گی، کیا یہ ممکن ہے کہ وہ صدر بننے سے پہلے جیل میں جائیں گے۔ تاہم جج نے ان تمام سوالوں کے جواب میں کچھ اشارے بھی دیے ہیں۔ جج جوآن مرچن نے اشارہ دیا کہ وہ ٹرمپ کو جیل، پروبیشن یا جرمانے کی سزا نہیں دیں گے، بلکہ انہیں "غیر مشروط ڈسچارج دیں گے۔ جج نے یہ بھی کہا کہ منتخب صدر ٹرمپ ذاتی طور پر یا ورچول طور پر سماعت کے لیے حاضر ہو سکتے ہیں۔جسٹس مارچن کا کہنا تھا کہ انہیں نومنتخب صدر ٹرمپ کو سزا دینے کے لیے بہت سے آپشنز دیے گئے تھے، جس میں وہ اس کیس سے پریشان ہوئے بغیر صدر کی ذمہ داریاں نبھا سکتے ہیں۔ جج نے کہا کہ ان کے سامنے پہلا آپشن یہ تھا کہ ٹرمپ (78) کو 2029 میں اپنی صدارتی مدت پوری کرنے پر سزا سنائی جائے۔ یا ایسی سزا کی ضمانت دی جائے جس میں جیل جانا شامل نہ ہو۔