Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Crime

ممبئی جانے والی انڈیگو کی فلائٹ میں بم

چنائی سے ممبئی جانے والی انڈیگو کی فلائٹ میں بم کی موجودگی کی اطلاع سے ہلچل مچ گئی۔ دھمکی ملنے کے بعد پرواز کو ممبئی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیاگیا جس کے بعد تمام مسافر طیارے سے بحفاظت اترگئے ہیں۔ اس سلسلہ میں انڈیگو نے ایک بیان جاری کیاہے جس میں کہا گیاہے کہ طیارے کا ابھی معائنہ کیاجا رہا ہے۔ تمام سیکیورٹی چیکس مکمل ہونے کے بعد طیارے کو واپس ٹرمینل ایریا میں تعینات کردیا جائے گا۔ انڈیگو کے بیان کے مطابق بم کی اطلاع سے مسافرین میں خوف پیدا ہوگیا تھا تاہم انہیں بحفاظت طیارہ سے اتارلیا گیا جس کے بعد مسافروں نے اطمینان کا اظہار کیا۔