Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Regional

تلنگانہ سے حاجیوں کا آج آخری قافلہ روانہ ہوگا

تلنگانہ حج کمیٹی کی جانب سے آج آخری قافلہ  سعودی عرب کیلئے  روانہ ہونے والا ہے اطلاع کے مطابق آج رات ساڑے آٹھ بجے تلنگانہ سے حاجیوں کا آخری قافلہ روانہ ہوگا ۔ تلنگانہ حج کمیٹی کے چیئرمین غلام افضل بیابانی آخری قافلہ کو جھنڈی دھا کر قافلے کو روانہ کریں گے، اس آخری قافلہ  میں جملہ ایک سوعازمین شامل رہیں گے۔ عازمین حج کا آخری قافلہ پہلے چینئی پہنچے گا پھر وہاں سے بذریعہ طیارہ سعودی عرب کیلئے روانہ ہوگا یاد رہے کہ اب تک گیارہ ہزار چھ سو سولہ عازمین ریاست تلنگانہ سے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، حجاج کرام فریضہ حج ادا کرنے کے بعد تیئیس جون سے اپنے گھروں کی جانب روانگی کا سلسلہ شروع کریں گے۔