Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Crime

حیدرآباد میں چند نامعلوم لوگوں نے ایک نوجوان کو چاقو سے حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا

حیدرآباد:14 جون (منصف ٹی وی) حیدرآباد کے آصف نگر میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک نوجوان کو چند افراد نے سرعام بیچ سڑک پر بھگا بھگا کر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا، واضح رہے کہ یہ واقعہ حیدرآباد کے آصف نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں گذشتہ روز جمعرات کی رات میں پیش آیا ہے، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو سے تین افراد ایک نوجوان کو بیچ راہ میں چاقو سے حملہ کررہے ہیں اور سڑک پر ہر طرف ٹریفک رکی ہوئ ہے، حملہ آوروں نے نوجوان پر چاقو سے کئی وار کرتے ہوئے آرام سے پیدل چلتے ہوئے وہاں سے فرار ہوگئے لیکن کسی نے بھی انھیں پکڑنے کی کوشش نہیں کی، میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان کی شناخت قدوس نام سے ہوئی ہے، مقامی لوگوں نے زخمی قدوس کو مہدی پٹنم کے ایک ہاسپٹل منتقل کردیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، نامپلی  مجلس کے رکن اسمبلی محمد ما جد حسین نے اسپتال پہنچ کر زخمی نوجوان کی عیادت کی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور حملہ آوروں کی تفتیش کر رہی ہے۔