Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

امریکہ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 2 حیدرآبادی سمیت 4 ہندوستانیوں کی موت

امریکہ میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے اس دردناک حادثہ میں 4 ہندوستانیوں کی موت ہوگئی۔
یہ حادثہ امریکی ریاست ٹیکساس میں جمعہ کو پیش آیا۔ مہلوکین کی شناخت حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے آرین رگھوناتھ، فاروق کے علاوہ لوکیش اور تمل ناڈو کے درشنی واسودیون کے طورپر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ چاروں ایک ہی گاڑی میں سوار تھے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 5 گاڑیاں تیز رفتاری سے ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ ان کی موت سے دوستوں اور رشتہ داروں میں غم کا لہر پھیل گیا ہے۔
حادثہ اس قدر دلخراش تھا کہ  گاڑی حادثہ کے بعد شعلہ دار ہوگئی ،لاشیں مکمل طور پر جل گئیں۔نعشیں ناقابل شناخت ہوچکی ہیں۔ اب ڈی این اے کے ذریعہ نعشوں کی شناخت کا عمل انجام دیا جائے گا۔