Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
World

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری

بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف  گرفتاری وارنٹ جاری کر نے کا حکم دیا ہے۔ شیخ حسینہ پر جولائی اگست کے دوران ملک میں ہونے والے جرائم میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
انٹرنیشنل کرمنل ٹریبونل (آئی سی ٹی) کی جانب سے شیخ حسینہ اور عبیدالقادر سمیت کل 46 افراد کے خلاف دو الگ الگ درخواستوں کے تناظر میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ انہیں 18 نومبر سے پہلے ٹریبونل کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
آئی سی ٹی نے ایک کیس میں شیخ حسینہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جبکہ دوسری درخواست میں عوامی لیگ کے جنرل سیکریٹری عبیدالقادر سمیت 45 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
ان میں ادیب اور ماہر تعلیم پروفیسر ظفر اقبال اور سابق جج شمس الدین چودھری مانک شامل ہیں۔
جمعرات کو ٹربیونل کے چیئرمین محمدغلام مرتضیٰ کی سربراہی میں بنچ نے یہ حکم جاری کیا۔ 
واضح رہے کہ 5 اگست کو طلبہ کی تحریک اور احتجاج کے باعث شیخ حسینہ نے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور ملک چھوڑ کر بھارت آگئیں۔ تب سے وہ ہندوستان میں رہ رہی ہیں۔