ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ آج 18 اکتوبر جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ یہ میچ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اس دوسرے سیمی فائنل میں فاتح ٹیم کا مقابلہ 20 اکتوبر کو دبئی میں ہونے والے فائنل میچ میں جنوبی افریقہ سے ہوگا۔
جنوبی افریقہ نے اس ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
اگر افریقی ٹیم 20 اکتوبر کو کھیلے جانے والے فائنل میچ کو جیت جاتی ہے تو یہ اس ملک کا پہلا آئی سی سی ٹائٹل ہوگا۔
ساتھ ہی بتا دیں کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے جہاں انگلینڈ کو شکست دی وہیں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایک بار ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی بھی جیت چکی ہے۔