Thursday, November 14, 2024 | 1446 جمادى الأولى 12
Sports

بارڈر گواسکر ٹرافی سے قبل فاسٹ بالر محمد شامی کی ،کرکٹ میدان میں واپسی

ہندوستانی کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر ہے۔ ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد شامی مکمل طور پر فٹ ہو گئے ہیں۔ اب وہ میدان میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ رنجی ٹرافی میں بدھ سے مدھیہ پردیش اور بنگال کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ محمد شامی اس میچ سے واپسی کرئنگے۔ اب بارڈر-گاوسکر ٹرافی سے پہلے محمد شامی کی فٹنس ٹیم انڈیا کے لیے راحت کی خبر ہے۔ 
آپ کو بتاتے چلیں کہ محمد شامی نے آخری بار ہندوستان کے لیے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں کھیلا تھا۔ اس کے بعد وہ اپنی سرجری کی وجہ سے میدان سے دور ہوگئے تھے تاہم اب وہ مکمل طور پر فٹ ہیں۔
اسی دوران کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی) نے کہا کہ محمد شامی کی ٹیم میں شمولیت نہ صرف ایک بڑا حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ اس سے پوری ٹیم کے حوصلے بھی بلند ہوں گے، جو رنجی ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک پہنچنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ بدھ کو رنجی ٹرافی  میں مدھیہ پردیش کو بنگال کی ٹیم کا سامنا کرنا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ہولکر کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اب محمد شامی کی واپسی نے بنگال بمقابلہ مدھیہ پردیش میچ کو مزے دار بنا دیا ہے۔ 
قابل ذکر ہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے بعد محمد شامی کو سرجری کرانی پڑی،تا ہم  اب میڈیکل ٹیم نے محمد شامی کو میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ محمد شامی رنجی ٹرافی میں واپسی کرنا چاہیں گے اور بارڈر گواسکر ٹرافی کے لیے اپنی تیاریوں کو بہتر بنانا چاہیں گے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی کا آغاز 22  نومبر سے ہو رہا ہے۔