Thursday, November 14, 2024 | 1446 جمادى الأولى 12
World

چین کے شہر زوہائی میں بے قابو کار نے ہجوم کو کچلا ،حادثے میں 35 افراد ہلاک 43 زخمی

چین کے جنوبی شہر زوہائی میں ایک ایک بے قابوکار  نے ہجوم کو کچل دیاجس میں 35 افراد ہلاک اور تقریباً 43 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا۔ 
پیش آنے والے  اس واقعے کے فوراً بعد کار کے ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ 
یہ حادثہ زوہائی میں ایک بڑے ایئر شو کے آغاز سے ایک روز قبل پیش آیا۔ Zhuhai اس ہفتے چین کے سب سے بڑے سالانہ ایئر شو کی میزبانی کر رہا ہے، جہاں پہلی بار ایک نئے اسٹیلتھ جیٹ فائٹر کو دکھایا جائے گا۔ 
ساتھ ہی بتا تے چلیں کہ حکام نے اس واقعہ کو  'سنگین حملہ' قرار دیا ہے۔ زخمیوں میں بڑی تعداد بوڑھوں، نوجوانوں اور بچوں کی ہے۔
کار چلانے والے شخص نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے پکڑ لیا۔ تاہم پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم خودکے حملے سے زخمی ہو کر کوما میں ہے۔
حیران کن بات یہ ہے کہ یہ حادثہ شہر میں منعقد ہونے والے بڑے سول اور ملٹری ایئر شو کے لیے سخت حفاظتی حصار کے درمیان پیش آیا۔
پولیس نے کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ ملزم طلاق کے بعد جائیداد کے تصفیے سے ناخوش تھا اور اسی وجہ سے اس نے گاڑی لوگوں میں چڑھا دی۔
تاہم کوما میں ہونے کی وجہ سے وہ پولیس کے سوالات کا جواب دینے سے قاصر ہے۔