Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

بھارتی ریلوے نے ٹکٹ بکنگ کے قواعد میں کی تبدیلی

بھارتی  ریلوے نے ٹکٹ بکنگ کے قواعد میں تبدیلی کی ہے۔ 
 اب ریلوے ٹکٹوں کی بکنگ صرف 60 دن پہلے کی جا سکے گی۔ اس سے پہلے یہ بکنگ 120 دن پہلے کی جاتی تھی۔ نیا اصول یکم نومبر 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔ 
بتا دیں کہ17 اکتوبر  جمعرات  کو وزارت ریلوے کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اب ایڈوانس ریزرویشن کی آخری تاریخ کم کر دی گئی ہے۔ 
ریلوے نے اس نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ یکم نومبر 2024 سے ٹرینوں میں پیشگی ریزرویشن کے لیے موجودہ وقت کی حد 120 دن سے کم کر کے 60 دن کر دی جائے گی ۔
یہاں واضح رہے کہ ، 31 اکتوبر 2024 تک 120 دنوں کی ARP کے تحت کی گئی تمام بکنگ برقرار رہے گی۔ نئے اصول کا اطلاق یکم نومبر سے ہونے والی بکنگ پر ہو گا۔
ریلوے نے یہ بھی کہا ہے کہ تاج کی طرح دن کے اوقات میں چلنے والی ایکسپریس ٹرینوں کے معاملے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ ایکسپریس، گومتی ایکسپریس وغیرہ میں پیشگی ریزرویشن کے لیے وقت کی حد کم ہے۔ اس کے علاوہ غیر ملکی سیاحوں کے لیے 365 دن کی حد کے معاملے میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔