Wednesday, October 16, 2024 | 1446 ربيع الثاني 13
National

جموں و کشمیر:عمر عبداللہ کل وزیر اعلی کے عہدے کا لیں گے حلف۔ سرکردہ رہنماؤں کی ہوگی شرکت

عمر عبداللہ  کل  16 اکتوبر بدھ کو وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گے  ۔ حلف  برداری  تقریب  کے لئے تمام  تیاریاں  مکمل  کرلی  گئیں  ہیں ۔  سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
  این سی کے نائب صدر اور قانون ساز پارٹی کے رہنما عمر عبداللہ کو ایل جی چیف منسٹر کے طور پر حلف دلائیں گے جبکہ ان کے ساتھیوں کو کابینہ کے وزراء کے طور پر حلف دلایا جائے گا۔
  کل اس حلف برداری کی تقریب میں ملک کے سرکردہ رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔
  بتا دیں کہ اس تقریب میں اتحاد کے شراکت داروں کے علاوہ دیگر آزاد ایم ایل ایز بھی  شرکت کریں گے۔
اسکے علاوہ نیشنل کانفرنس نے ممتا بنرجی، ایم کے اسٹالن، ادھو ٹھاکرے، شرد پوار، لالو پرساد یادو، اروند کیجریوال   سمیت  کئی اہم شخصیات کو   حلف برداری تقریب میں شرکت کی  دعوت بھیجی ہے  ۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں 10 سال بعد ہوئے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ این سی نے 42 سیٹیں حاصل کی ہیں۔