Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

سابق صدرجمہوریہ اے پی جے عبدلکلام کے پریس سکریٹری ایس ایم خان کا انتقال

ریٹائرڈ انڈین انفارمیشن سروس آفیسر ایس ایم خان کا اتوار کی رات ایک خانگی ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔
 ا یس ایم خان آنجہانی صدرجمہوریہ  ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے پریس سکریٹری تھے۔انہوں نے 67 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ایس ایم خان کے پسماندگان میں بیوی اور تین بچے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق 1982 بیچ کے آئی آئی ایس افسر ایس ایم خان سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) میں ایک نمایاں شخصیت تھے جو 1989 سے 2002 تک ایجنسی کیلئے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے انفارمیشن آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
اپنے پورے دور میں وہ سی بی آئی کا عوامی چہرہ بن گئے تھے۔ انہوں نے بوفورس اسکینڈل۔ اسٹاک ایکسچینج گھوٹالوں اور مختلف وائٹ کالر جرائم سمیت ہائی پروفائل کیسز کے دوران اکثر میڈیا میں رہے۔
 سی بی آئی کے ساتھ اپنی وسیع خدمات کے بعد خان کو آنجہانی صدرجمہوریہ  ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کا پریس سکریٹری مقرر کیا گیا۔ اے پی جے عبدلاکلام کی مدت کے بعدایس ایم  خان دوردرشن میں نیوز کے ڈائرکٹر جنرل کے طور پر ایک باوقار عہدے پر فائزہوگئے۔