Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

دہلی میں آلودگی کا مسئلہ اب بھی برقرار،لوگوں کو سانس لینے میں دشواریوں کا سامنا

قومی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کا مسئلہ ختم ہوتا دکھائی نہیں دے رہاہے۔ یہاں آلودگی کا یہ حال ہے کہ ہر 10 میں سے چار خاندان ڈاکٹروں کے پاس جا رہے ہیں۔
 تشویشناک صورتحال یہ ہے کہ یہ خاندان گزشتہ تین ہفتوں سے علاج اور ادویات لے رہے ہیں۔ ان میں سے نو فیصد نے براہ راست کلینک یا ہسپتال جانے کے بجائے سوشل میڈیا کے ذریعے طبی مشورہ لیا۔
 دیوالی کے آس پاس این سی آر میں فضائی آلودگی کا مسئلہ سنگین ہوگیا ہے۔ سروے کے مطابق فضائی آلودگی کے مسئلے کی وجہ سے 47 فیصد لوگوں نے فضائی آلودگی سے متعلق ادویات یا آلات خریدے ہیں۔ 
سوشل میڈیا کے ذریعے انہوں نے دہلی۔ نوئیڈا۔ غازی آباد۔ گروگرام اور فرید آباد کے 21 ہزار لوگوں سے رائے مانگی۔
 سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہلی۔این سی آر کے 33فیصد لوگ کھانسی کا شیرپ لے رہے ہیں، جب کہ 20فیصد نے پیراسیٹامول لیاہے جبکہ 13 فیصد لوگ انہیلر کا استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
 دارالحکومت دہلی میں ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرے میں ہوچکاہے۔ آج صبح دہلی کے کئی علاقوں میں ہوا کا اشاریہ چارسو سے تجاوز ہوگیا۔ اس درمیان ہوا کے معیار پر کانگریس لیڈر ممتاز پٹیل نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ آلودگی کی سطح خود بول رہی ہے کہ حکومت کو دہلی کے لوگوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔