Monday, September 16, 2024 | 1446 ربيع الأول 13
Crime

بہرائچ اور سیتا پور کے بعد اب لکھیم پور میں بھی بھیڑیے کا قہر،پانچ افراد زخمی

گزشتہ کئی دنوں سے اتر پردیش کے کئی اضلع میں محکمہ جنگلات کی ٹیمیں آدم خور بھیڑیوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ 
بہرائچ اور سیتا پور کے بعد اب لکھیم پور میں بھی بھیڑیے نے دستک دے دی ہے۔
لکھیم پور میں بھیڑیے نے حملہ کرکے 5 افراد کو زخمی کردیا۔ضلع کی تحصیل مٹولی کے گاؤں کسمی میں بھیڑیے نے حملہ کر کے 24 گھنٹوں میں 5 افراد کو زخمی کر دیا ہے۔ 
بھیڑیوں کے حملے کے بعد گاؤں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ 
بہرائچ سیتا پور سے بھیڑیوں کے بارے میں مسلسل اطلاعات کے بعد لکھیم پور بھیڑیوں کی اچانک دستک نے انتظامیہ کی پریشانی بڑھا دی ہے۔ لکھیم پور میں حملوں سے مسلسل ہلاکتوں کے بعد شیر کو پکڑنے کی کوششیں پہلے سے ہی جاری ہیں، اس لیے بھیڑیے کی آمد نے انتظامیہ کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں۔