Thursday, September 19, 2024 | 1446 ربيع الأول 16
Politics

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال تہاڑ جیل سے ہوۓ رہا،کہا لاکھوں لوگوں نے میرے لیے دعائیں کی تھیں

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو شراب گھوٹالہ معاملے میں آج صبح سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے 156 دن بعد سی ایم کیجریوال کو ضمانت دے دی ہے وہ اب تہاڑ جیل سے باہر آ گۓ ہیں۔ 
جیل سے باہر آنے کے بعد انہوں نے عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں لوگوں نے میرے لیے دعائیں کی تھیں، ان کی دعاؤں کی وجہ سے آج میں باہر آیا ہوں۔ جیل کی سلاخیں کیجریوال کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔
تا ہم عدالت نے سی بی آئی کی گرفتاری کو قانونی قرار دیتے ہوئے ضمانت کی شرائط طے کی ہیں۔
دراصل اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ نے چند شرائط کے ساتھ ضمانت دی ہے۔
 عدالت نے ضمانت دیتے ہوۓ کہا ہے کہ وہ اپنے دفتر نہیں جا سکتے، اسمبلی نہیں جا سکتے اور کسی سرکاری پروگرام میں بھی شرکت نہیں کر سکتے۔ 
اس کے علاوہ اروند کیجریوال  کسی بھی فائل پر دستخط نہیں کر سکیں گے۔ اگر یہ بالکل ضروری ہو تو اسے LG سے اجازت لینا ہو گا، تب ہی وہ ایسا کر سکیں گے۔
آپ کو بتا دیں کہ کیجریوال 156 دنوں کے بعد جیل سے باہر آۓ ہیں۔
21 مارچ کو کیجریوال کو ای ڈی نے گرفتار کیا تھا۔ 10 دن کی پوچھ گچھ کے بعد یکم اپریل کو انہیں تہاڑ جیل بھیج دیا گیا۔ انہیں عام انتخابات میں مہم چلانے کے لیے 10 مئی کو 21 دن کے لیے رہا کیا گیا تھا۔ یہ رہائی 51 دن جیل میں رہنے کے بعد دی گئی۔ سپریم کورٹ نے کیجریوال کی یکم جون تک رہائی کو منظوری دے دی تھی۔ کیجریوال نے 2 جون کو تہاڑ جیل میں خودسپردگی کی تھی۔