Thursday, September 19, 2024 | 1446 ربيع الأول 16
Politics

جموں وکشمیر میں پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کیلئے آج ختم ہوگی انتخابی مہم،آخری دن امیت شاہ اور دیگر بڑے لیڈر ریالیوں سے کریں گے خطاب

جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ کے حوالے سے انتخابی مہم آج ختم ہو جائے گی۔ 
ایسے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج یہاں کا دورہ کریں گے۔ وہ ڈوڈہ۔ رام بن اور کشتواڑ کی تین سیٹوں پر امیدواروں کیلئے ووٹ مانگیں گے۔ 
اس سے پہلے پی ایم مودی نے بھی ڈوڈہ میں ایک انتخابی ریلی کی تھی۔
بی جے پی کے کئی بڑے لیڈر ریلیوں میں شرکت کیلئے کشتواڑ،ڈوڈہ اور رام بن پہنچ گئے ہیں۔ 
جلسے کیلئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اکٹھا کرنے کیلئے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں میں جوش و خروش پیدا کیا جا رہا ہے۔ 
پولیس نے بھی ریلیوں کے حوالے سے سکیورٹی سخت کر دی ہے۔ 
ڈی جی پی سمیت کئی سینئر افسران ڈوڈہ۔ کشتواڑ اور رام بن میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ پہلے مرحلے کی انتخابی مہم آج پانچ بجے ختم ہوگی اور ووٹنگ 18 ستمبر کو ہوگی۔