Thursday, September 19, 2024 | 1446 ربيع الأول 16
Sports

بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش پہلا ٹیسٹ: چنئی ٹیسٹ میں اشون کی دھماکے دار سنچری

آر اشون نے چنئی ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بنگلہ دیش کے خلاف پہلی اننگز میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ ساتویں نمبر پر آئے اور شاندار سنچری کھیلی۔
 آراشون اس وقت بیٹنگ کے لیے میدان پر آۓ جب ٹیم انڈیا  144 رنز پر 6 وکٹ کھو چکے تھے۔ اسکے باوجود اشون پر کسی دباؤ کا اثر نہیں ہوا۔ رویندرا جدیجا کے ساتھ مل کر انہوں نے اننگز کو 300 سے آگے بڑھایا۔ 
تجربہ کار آل راؤنڈر اشون نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چھٹی سنچری بنائی۔ انہوں نے 108 گیندوں پر 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔
ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں جہاں ہندوستانی اسٹار بلے باز مایوس ہوگئے، اشون نے نیچے آرڈر پر آکر دکھایا کہ اس پچ پر بیٹنگ مشکل نہیں ہے۔
آر اشون اور رویندرا جدیجا نے چنئی ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پہلی اننگز میں 150 پلس کی شراکت داری کی۔ 
جہاں اشون نے 58 گیندوں میں نصف سنچری اسکور کی وہیں جڈیجہ نے 73 گیندوں میں اپنی 21 ویں ففٹی مکمل کی۔ 
اشون نے اپنی پچاس میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ جڈیجہ نے پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ 
بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں اوپنر یاشاسوی جیسوال نے 56 رنز بنائے جبکہ کپتان روہت نے چھ رنز بنائے۔ 
شبمن گل اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے جبکہ ویراٹ کوہلی 6 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ رشبھ پنت نے 39 رنز بنائے جبکہ کے ایل راہول 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔