Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Sports

بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی پہلی اننگز 149 رنز تک محدود

 
بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان چنئی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی پہلی اننگز 149 رنز پر سمٹ گئی۔
بھارت کو 376 رنز تک محدود رکھنے کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم بیٹنگ کے لیے آئی تو کچھ خاص نہ کر سکی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے سب سے زیادہ 32 رنز ہی بنا سکے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے شاندار بولنگ کی اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔ 
اس کے علاوہ محمد سراج، آکاش دیپ اور رویندرا جدیجا نے بھی 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت نے پہلی اننگز میں 376 رنز بنائے تھے۔ بھارتی کھلاڑی روی چندرن ایشون نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے کیریئر کی چھٹی سنچری اسکور کی۔