Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Politics

جیل میں بند انجینئررشید، پارلیمنٹ میں لینگے حلف، این آئی اے نے ظاہر کی رضامندی

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے ) نے انجینئر رشید کو رکن پارلیمنٹ کے عہدے کا حلف لینے کے لئے اپنی رضامندی دے دی ہے، اب 2 جولائی کو دہلی کی عدالت اس پر اپنا فیصلہ سنائے گی۔
کشمیر کے انجینئر رشید کو پارلیمنٹ میں حلف لینے کے معاملے میں این آئی اے نے رضامندی ظاہر کی ہے۔ این آئی اے نے آزاد امیدوار عبدالرشید شیخ المعروف انجینئر رشید کو پانچ جولائی کو پارلیمنٹ میں حلف لینے کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
انجینئر رشید نے بطور رکن پارلیمنٹ حلف لینے کے لیے عبوری ضمانت یا متبادل طور پر کسٹوڈیل پیرول کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
جس کے تحت کچھ شرائط کو مد نظر رکھتے ہوۓ اجازت دی گئی ہے، جس میں میڈیا کے ساتھ بات چیت نہ کرنا بھی شامل ہے۔ مگر اس معاملہ پر پٹیالہ ہاؤس کورٹ 2 جولائی کو حکم جاری کرے گا۔
واضح رہے کہ انجینئر رشید دہشت گردی کی فنڈنگ ​​کے معاملے میں 2017 سے تہاڑ جیل میں بند ہیں، انجینئر رشید نے لوک سبھا انتخابات 2024 میں جیل سے ہی بارہمولہ نشست کے لیے بحیثیت آزاد امیدوار الیکشن میں شرکت کی اور انہوں نے قریب پانچ لاکھ ووٹ لے کرسابق وزیراعلی عمرعبداللہ سمیت سجاد غنی لون کو بھی شکست دی۔