Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Regional

کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں وزیر اعلی ریونت ریڈی کا بیان

حیدرآباد:2 جلائی (منصف ٹی وی) کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں ایک تقریب کے موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اسکرولنگ پوائنٹس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ عوام میں اعتماد پیدا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، اسی لیے ہم نے پولیس سسٹم کے لیے ضروری فنڈز اور افسران مختص کیٔے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ  سائبر کرائم دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور ریاست میں سائبر کرائم ٹیم جرائم پر قابو پانے میں مؤثر طریقے سے کام کر رہی ہے اسی لئے میں تہہ دل سے میں انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اسکے علاوہ سی ایم نے اپنے خطاب میں کہا کہ منشیات کی وباء خاندان اور نظام کو تباہ کر دیتی ہے اور بدقسمتی سے گلی گلی میں منشیات کا استعمال عروج پر ہےاسی لئے ہم نے منشیات پر قابو پانے کے لیے عملہ متعین کر دیا ہے۔ مزید انہوں نے یہ بھی کہا کہ چرس کے زیر اثر جرائم کا ارتکاب کیا جارہا ہے اور بچوں پر تشدد کے واقعات کی وجہ منشیات ہی ہے، تلنگانہ کے نوجوان منشیات کے عادی نہیں ہیں مگر انہیں ان مسائل سے لڑنے کے قابل ہونا چاہیے۔
سی ایم نے کہا کہ ہم ودھان سبھا منڈل میں بھی اس پر بحث کریں گے اور قانون بنائیں گے۔ علاوہ ازیں سی ایم نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ میڈیا کو چاہیۓ کہ وہ  سیاسی تنازعات کے بجائے معاشرے کے مسائل پر زیادہ توجہ دیں۔
سی ایم ریڈی نے منشیات کی وباء کے متعلق آگاہی پروگرام میں میگا اسٹار چرنجیوی کی شراکت داری پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہر فلم کی ریلیز کے موقع پر اداکاروں کے ساتھ منشیات کے خلاف ایک مختصر ویڈیو بنائی جائے جسے فلم سے پہلے ڈرگ کنٹرول اور سائبر کرائم سے متعلق ہرسینما گھرمیں مفت دکھائی جائے۔