آسام: 6 جلائی (منصف ٹی وی) ملک کے کئی علاقوں میں شدید بارش کی وجہ سے سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہوگئی ہے خاص طورپر آسام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ آسام میں شدید بارش کی وجہ سے ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں جنہیں ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا گیاہے۔ یاسد رہے کہ آسام میں شدید بارش کی وجہ سے جہاں کئی گھر ٹوٹ گئے ہیں وہیں دوسری جانب کئی علاقے بھی زیرآب آگئے ہیں۔ خیال رہے کہ حکومت آسام نے ریاست کے نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کردیاہے۔ ریاست آسام کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہرسال بارش کے موسم میں یہاں ایسی ہی صورتحال ہوتی ہے اور اگر اس سلسلہ میں مناسب اقدامات نہیں کئے گئے تو آنے والے دو تین سال میں یہاں کی پوری بستی تباہ ہوجائے گی اسی لئے آسام کے مقامی لوگوں نے ریاستی حکومت سے اپیل کی کہ وہ مقامی لوگوں کی مدد کریں۔