Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Regional

وزیر اعلی ریونت ریڈی نے کیا محبوب نگر کا دورہ

حیدرآباد: 9 جلائی (منصف ٹی وی) ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلی ریونت ریڈی نے آج متحدہ محبوب نگر ضلع کا دورہ کیا اور اس دوران انھوں نے کئی ترقیاتی کاموں کا افتتاح بھی کیا واضح رہے کہ وزیر اعلی ریونت ریڈی  نے ضلع بھر میں جملہ تین سو چھیانوے کروڑ روپیوں  کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔ پالمور یونیورسٹی میں بیالیس کروڑ روپیوں کی لاگت سے تعمیر کئے گئے ترقیاتی کاموں کا افتتاح ہوا ہے۔ اسی طرح ایم وی ایس ڈگری کالج میں لڑکیوں کیلئے ہاسٹل کی تعمیر کا افتتاح کیا گیا ہے۔ کلکٹریٹ میں ریونت ریڈی نے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس کے علاوہ انھوں نے کلواکرتی لفٹ ایریگیشن کے کاموں کو جنگی خطوط پر مکمل کرنے کا عہدیداوں کو حکم دیا، یاد رہے کہ ریونت ریڈی نے محبوبنگر میں مہیلا کینٹین کا بھی افتتاح کیا ۔