Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Regional

مشہور باڈی بلڈر مسٹر تلنگانہ محمد سہیل کی سڑک حادثہ میں موت

مشہور چیمپیئن باڈی بلڈر مسٹر تلنگانہ محمد سہیل کی ایک سڑک حادثہ میں موت ہوگئی ہے۔ یہ واقعہ 29 جون کو اس وقت پیش آیا جب سہیل اور اس کے دوست محمد قدیر دو پہیہ گاڑی پر سدی پیٹ سے میروڈوڈی کی طرف جا رہے تھے۔ مبینہ طور پر سہیل نے گاڑی کا کنٹرول کھو دیا اور میروڈوڈی کے قریب ایک آٹو رکشہ سے ٹکرا گیا۔
اس حادثہ میں سہیل اور قدیر دونوں شدید زخمی ہو گۓ تھے جنہیں حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں ایڈمٹ کرایا گیا تھا۔ مگر ڈاکٹروں کی تمام کوششوں کے باوجود محمد سہیل 10 جولائی  بدھ کو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس دنیا کو الودع کہ دیا۔
محمد سہیل نے اپنی چھوٹی سی زندگی میں کئی ضلعی، ریاستی سطح اور جنوبی ہند سطح کی باڈی بلڈر چیمپئن شپ جیتا تھا۔اس کے علاوہ انہوں نے مسٹر تلنگانہ چمپئن شپ بھی جیتا تھا۔ ان کے دوست آفریدی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت چھوٹی عمر میں ایک اچھے دوست کو کھو دیا ہے۔ سہیل کا باڈی بلڈر میں بہت ہی شاندار مستقبل تھا۔