Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

سی ایم اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے ملی عبوری ضمانت

دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے ای ڈی معاملے میں اروند کیجریوال کو عبوری ضمانت دے دی ہے۔ جس کے بعد سپریم کورٹ نے یہ معاملہ 3 ججوں کی بنچ کو بھیج دیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اروند کیجریوال نے ای ڈی کی گرفتاری کو چیلنج کیا تھا۔ 
جس کے بعد سپریم کورٹ نے 12 جولائی بروزجمعہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت کو منظور کر لی ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے ان کا کیس لارجر بنچ کو بھیج دیا ہے۔ کیجریوال اس وقت تک ضمانت پر رہیں گے جب تک بڑی بنچ اس معاملے کی سماعت نہیں کرتی ہے۔
سی ایم اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ کی جانب سے عبوری ضمانت دینے پر کیجریوال کے وکیل رشیکیش کمار نے کہا کہ سپریم کورٹ نے انہیں عبوری ضمانت دے دی ہے اور دفعہ 19 اور گرفتاری کا معاملہ بڑی بنچ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ سی بی آئی کیس میں ان کی ضمانت ابھی زیر التوا ہے یہ ایک بڑی جیت ہے۔
خیال رہے کہ عبوری ضمانت ملنے کے بعد بھی سی ایم اروند کیجریوال جیل سے باہر نہیں آسکیں گے کیوںکہ وہ ابھی بھی سی بی آئی کی حراست میں ہیں۔ انہیں سی بی آئی نے 25 جون کو اپنی حراست میں لیا تھا۔