Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

دہلی میں فضائی آلودگی کی صورتحال انتہائی سنگین،اے کیو آئی 285 تک پہنچا، عآپ نے ہنگامی اجلاس طلب کیا

دہلی میں فضائی آلودگی کی صورتحال لگاتار خراب ہوتی جا رہی ہے اور ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 285 پر پہنچ چکا ہے۔ جو کہ خراب زمرے میں آتا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر عام آدمی پارٹی (عآپ) نے ایمرجنسی میٹنگ طلب کر لی ہے۔ یہ میٹنگ دہلی سیکریٹریٹ میں  آج ہوگی ۔اس میں  دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے بھی شریک ہوں گے۔گوپال رائے کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت کے 13 شدید آلودہ علاقوں میں خصوصی مہم شروع کی جائے گی تاکہ فضائی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔ ان ہاٹ اسپاٹس پر فوری کارروائی کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
اسکے علاوہ دہلی میں فضائی آلودگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے 523 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی ، دھول کی آلودگی کو روکنے کے لیے، 500 پانی  چھڑکنے والے اور 85 مکینیکل روڈ سویپنگ (ایم آر ایس) مشینیں دہلی بھر میں تعینات کی گئی ہیں۔