Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
National

اب سرکاری ملازمین آرایس ایس کی سرگرمیوں میں لے سکیں گے حصہ، مودی حکومت نے 58 سال پرانی پابندی کو کیا برخواست

این ڈي اے حکومت نے سرکاری ملازمین کو آر ایس ایس کی سرگرمیوں میں حصہ لینے والی پابندی ہٹادی ہے۔ بتا بتا دیں کہ تین دہائیوں سے یہ پابندی عائد تھی کہ کوئی بھی سرکاری ملازم آر ایس ایس کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس پابندی کو  نومبر 1966 میں وزیر اعظم اندرا گاندھی کے دور حکومت میں لگائی گئی تھی جسے اب 9 جولائی کو ایک حکم کے مطابق ہٹا دیا گیا ہے۔
 یہ خبر اس وقت منظر عام پر آئی جب بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ نے ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 58 سال پہلے 1966 میں سرکاری ملازمین پر آر ایس ایس کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی لگانے والے غیر آئینی حکم نامے کو مودی سرکار نے واپس لے لیا ہے۔
 
اس پرآر ایس ایس نے لکھا ہے کہ اس وقت کی حکومت نے بے بنیاد طور پر سرکاری ملازمین پر سنگھ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی تھی۔
 موجودہ حکومت کا فیصلہ مناسب ہے اور جمہوری نظام کو مضبوط کرنے والا ہے۔ 
امیت مالویہ نے اس پوسٹ کے ساتھ مودی حکومت کے احکام کی نقل بھی شیئر کی ہے۔ امیت مالویہ نے بعد میں یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردیا۔ اس کے باوجود کئی اہم ویریفائیڈ ہینڈلس جیسے کانگریس لیڈر پون کھیرا نے بھی ان احکام کو اپنے ہینڈلس پر شیئر کیا ہے۔