Monday, September 16, 2024 | 1446 ربيع الأول 13
Crime

مہاراشٹر کے جنگل میں زنجیروں میں جکڑی امریکی خاتون ہوئی برآمد

مہاراشٹر کے سندھو درگ ضلع کے ایک جنگل میں  50 سالہ امریکی خاتون کو اسکے شوہر نے لوہے کی زنجیر سے درخت کے ساتھ باندھ کر مرنے کے لیۓ چھوڑ دیا۔
جس کے بارے میں خود خاتون نے انکشاف کیا کہ اُسے اس کے شوہر نے 40 روز قبل لوہے کی زنجیر سے ایک درخت کے ساتھ باندھ کر چلا گیا۔
ذرائع کے مطابق جب ایک چرواہے کا اس گھنے جنگل سے گزر ہوا تو اس نے اس خاتون کو انتہائی تکلیف دہ حالت میں زنجیروں سے جکڑا ہوا دیکھا، جسکے بعد اس نے پولیس کو اس حالت کی اطلاع دی،
پولیس کی ٹیم جنگل میں پہنچ کر بندھی ہوئی خاتون کو لوہے کی زنجیر سے آزاد کیا اور اسے فوری طور پر ہسپتال میں علاج کے خاطر داخل کیا،
پولیس کے مطابق خاتون کے پاس سے امریکی پاسپورٹ کی فوٹو کاپی کے ساتھ دیگر دستاویزات بشمول تمل ناڈو ایڈریس والا آدھار کارڈ برآمد ہوا ہے۔ 
جسکے بعد اب امریکن ایمبیسی نے اس معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ امریکی سفارت خانے نے بھارتی حکومت سے فوری تحقیقات کرنے کی درخواست کی ہے۔
بتا دیں کہ تحقیقات اب سائبر سیل کو سونپ دی گئی ہے۔
پولیس کو موصول ہونے والی ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون گزشتہ 10 سال سے بھارت میں مقیم تھی۔
افسر نے ایک بیان میں کہا کہ خاتون بیان دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے ۔ وہ بہت کمزور ہے کیونکہ اس نے پچھلے کچھ دنوں سے کچھ نہیں کھایا ہے اور علاقے میں تیز بارش ہو رہی ہے۔
ہم نہیں جانتے ہیں کہ وہ کتنی دیر تک اس درخت سے بندھی رہی۔
خاتون نے یہ انکشاف کیا ہے کہ اس کے شوہر جس کا تعلق تمل ناڈو سے ہے اس نے اسے وہاں باندھ کر بھاگ گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر پولیس کی ٹیمیں اس کے رشتہ داروں  کا پتہ لگانے کے لیے تمل ناڈو، گوا اور کچھ دوسری جگہوں پر روانہ ہو گئی ہیں،