Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

خوں خوارکتوں کے جھونڈ نے بزرگ خاتون کو مار کر جسم کے اعضاء کھا گئے،

تلنگانہ کے کریم نگر سے دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک 82 سالہ خاتون پر آوارہ کتوں کے جھونڈ نے حملہ کر دیا اور کتوں نے خاتون کے جسم کے اعضاء کو کھا لیا،
بتا دیں کہ تلنگانہ کے راجنا سرسیلا ضلع میں آوارہ کتوں کے ایک جھونڈ نے  82 سالہ خاتون پر حملہ کر دیا۔ کتوں نے خاتون کو بری طرح زخمی کر دیا۔ اس حملے میں بزرگ خاتون کی موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ بزرگ خاتون اپنی جھونپڑی میں سو رہی تھی کہ کتوں نے اس پر حملہ کردیا۔ کافی دنوں سے اس کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی، اسی لیے وہ بستر پر پڑی تھی۔
ایس پی اکھل مہاجن نے بتایا کہ خاتون کے گھر والے قریب ہی رہتے ہیں۔ یکم اگست کی صبح اس کے گھر والوں کو بزرگ خاتون کی لاش ملی،
ذرائع کے مطابق لوگوں نے بتایا کہ جھونپڑی کا کوئی دروازہ نہیں تھا اس لیے کتوں کا ٹولہ جھونپڑی میں داخل ہوگیا۔ خاتون اپنے گھر کے قریب ایک جھونپڑی میں سوتی تھی، جب کہ باقی گھر والے گھر کے اندر سوتے تھے۔ خاتون 31 جولائی کی رات کو جھونپڑی میں سوئی ہوئی تھی،اگلی صبح، یکم اگست کو، اس کے بیٹوں کو اس کی لاش ملی۔ خاتون کا سر غائب تھا اور اس کے پیٹ کا ایک حصہ کتے کھا چکے تھے۔ علاقے کے لوگوں نے حکام سے ضروری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا تاکہ آوارہ کتوں کی آتنک کو روکا جا سکے،
گاؤں والوں نے مزید بتایا کہ کتوں نے گاؤں کے بچوں پر پہلے بھی حملہ کیا تھا۔ بارہا شکایات کے باوجود حکام نے ایسے واقعات کو روکنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ اب اس واقعے کی وجہ سے خاتون کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں پولیس نے بتایا کہ برہمی گاؤں والوں نے جھونڈ میں شامل ایک کتے کو مار ڈالا۔ ہلاک شدہ خاتون کے بیٹے کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ آگے تفتیش جاری ہے۔