Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

بنگلہ دیش تنازع پر، وزیر اعلی متا بنرجی نے ریاست کے لوگوں سے کی امن کی اپیل

بنگلہ دیش میں جاری تشدد اور بغاوت کے بعد ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ریاست میں امن بناۓ رکھنے کی اپیل کی ہے۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے جاری تشدد میں آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر ملک چھوڑ دیا ہے، اور وہ اب بھارت میں پناہ گزین ہیں، 
جس پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بیان جاری کرتے ہوۓ ریاست میں لوگوں کو افواہوں سے بچنے  اور لیڈروں کو اشتعال انگیز تبصرے نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
ممتا بنرجی نے پیر کو کہا کہ 'میں بنگال کے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتی ہوں۔ کسی بھی قسم کی افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ یہ دو ملکوں کا معاملہ ہے، 
مرکزی حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی، ہم اس کی حمایت کریں گے۔ ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ حکومت ہند فیصلہ کرے گی کہ اس معاملے پرکیسے کام کیا جائے۔ میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اشتعال انگیز تبصرے کرنے سے گریز کریں، جس سے بنگال یا ملک میں امن خراب ہو۔ انہوں نے کہا، 'یہاں ایسی کوئی بھی پوسٹ نہ کریں جس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل پڑے۔
واضح رہے کہ  بنگلہ دیش میں 5 اگست پیر کے دن ہزاروں مظاہرین نے دارالحکومت ڈھاکہ میں شیخ حسینہ کی سرکاری رہائش گاہ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔ مظاہرین نے ان کے والد مجیب الرحمان کے مجسمے کو ہتھوڑوں سے توڑ دیا اور ان کی پارٹی کے دفاتر کو آگ لگا دی۔ 76 سالہ حسینہ نے اپنی حکومت کے خلاف زبردست مظاہروں کے درمیان استعفیٰ دے دیا ہے،