Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Politics

سی بی آئی کے ذریعہ انکوائری ہونی چاہئے!اسدالدین اویسی نے حج کمیٹی میں بدعنوانی کا معاملہ لوک سبھا میں اٹھایا

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے منگل کو وقفہ صفر کے دوران حج کمیٹی میں بدعنوانی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ حج کمیٹی میں سنگین بدعنوانی چل رہی ہے اور اس کی سی بی آئی کے ذریعہ انکوائری ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحقیقات عازمین حج کے حقوق اور ان کی رقم کے تحفظ کے لیے ضروری ہے،
اویسی  نے کہا کہ حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی بحالی کے لئے گزشتہ سال ایک اشتہار جاری کیا گیا تھا، لیکن اب تک کوئی مستقل سی ای او بحال نہ ہونے کی وجہ سے افسران بدعنوانی میں ملوث ہیں۔ حج پر جانے والے عازمین سے منیٰ،مزدلفہ اورمیدان عرفات میں پیسے وصول کیے جاتے ہیں اور ان کے لیے کوئی بہتر انتظام نہیں کیا جاتا۔ اسکے علاوہ اویسی نے کہا کہ حج کمیٹی میں طویل عرصہ سے کام کرنے والے تمام افسران کو ہٹایا جانا چاہئے اور پورے معاملے کی سی بی آئی کے ذریعہ جانچ ہونی چاہئے۔