Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

الیکشن کمیشن نے راجیہ سبھا کی 12 خالی نشستوں پر کیا انتخابات کا اعلان،3 ستمبر کو ہوگی ووٹنگ

الیکشن کمیشن نے راجیہ سبھا کی 12 خالی نشستوں پر انتخاب کا اعلان کر دیا ہے۔ سبھی سیٹوں کے لیے 3 ستمبر کو ووٹنگ ہوگی اور 6 ستمبر سے قبل سبھی انتخابی عمل مکمل کر لیے جائیں گے۔ اس انتخاب سے متعلق نوٹیفکیشن 14 اگست کو جاری کیا جائے گا، 21 اگست کو پرچۂ نامزدگی داخل کیا جائے گا، 
الیکشن کمیشن کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق 26 اگست تک آسام، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور تریپورہ سے راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے داخل پرچۂ نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے۔ اسکے علاوہ بہار، ہریانہ، تلنگانہ، اڈیشہ اور راجستھان سے راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے داخل پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 اگست تک ہوگی۔
 کمیشن نے بتایا ہے کہ 3 ستمبر کی صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ جسکےبعد ایک گھنٹے میں ووٹ شماری کا عمل سر انجام پاۓ گا۔