Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

یہ ہمارے مذہب میں مداخلت ہے،رکن پارلیمنٹ محب اللہ ندوی

رام پور کے ایم پی محب اللہ ندوی نے چار دھام سے لے کر مختلف ہندو مندروں کی کمیٹیوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی میں یہ بھی لکھا ہے کہ صرف سکھ ہی ممبر ہوں گے۔ پھر مسلمانوں کے ساتھ یہ ظلم کیوں؟ ہم ایک بہت بڑی غلطی کرنے جا رہے ہیں جس کا خمیازہ ہم صدیوں تک بھگتتے رہیں گے۔ یہ حق سرکاری ملازمین کو دیا جا رہا ہے، سروے کمیشن کے حقوق کو سلب کیا جا رہا ہے۔ اگر یہ میرے مذہب کے مطابق ہے تو آپ فیصلہ کریں یا میں اس کا فیصلہ کروں گا۔ یہ ہمارے دین میں مداخلت ہے۔ اگر ایسا ہوا تو کوئی بھی اقلیت خود کو محفوظ محسوس نہیں کرے گی۔